سماج بدلو تحريک کا ايک روزہ تربيتی سکول کا انعقاد، چودہويں ترميم سميت عوامی حقوق بارے لائحہ عمل پر غور
(ويب ڈيسک)
سماج بدلو تحریک نکیال/فتح پور تھکیالہ کے زیر اہتمام آج ایک روزہ سیاسی تربیتی سکول کا انعقاد ہوا ۔جس میں تحریک کے درجنوںمنتظمین ،ممبران و دیگر فورم کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
سیاسی ترہتی سکول میں، تحریک کے منشور ،14 ويں ترمیم اور ایکٹ چوہتر ایک جائزہ،ریاست جموں کشمیر کی موجودہ تشویش ناکاور مستقبل بارے خدشات پر حقائق کی نظر میں ایک تجزیہ،نکال کے مسائل اور ان کا حل اور اس بارے لائحہ عمل سمیتانسانی ،بنیادی،معاشی و سیاسی حقوق بارے تعارف و صورتحال پر حاصل زیر بحث جیسے اہم ترین موضوعات شامل تھے۔ شعبہ نشرو اشاعت سماج بدلو تحریک نکيال کی جانب سے جاری تفصيلات کے مطابق 14 ویں ترمیم، نکیال کے مسائل اور خاص کر موجودہسیز فائر لائن کے پیکج بارے نیاء لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔سماج بدل تحریک کی سیز فائر لائن کے پیکج اور سخت متنازعہ و مشکوک طریقہ کار و دیگر بارے تحفظات بارے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرے گا ،جن علاقہ جات ،متاثرین کو پیکج میں شامل نہیں کیا گیااس بارے اپنے لائحہ عمل و مطالبات سے آگاہ کرے گا ۔سماج بدلو تحریک نے پیکج بارے مطالبہ کیا ہے کہ جن جن علاقوں یاآبادیوں میں توپ جانے خانے ہیں، فائرنگ یا گولہ باری کی جاتی ہے یا جہاں جہاں گولے پڑتے ہیں ان تمام علاقہ جات کے انمتاثرہ توپ خانوں کے تین کلو میٹر زمینی فاصلہ کے مطابق چاروں اطراف پیکج میں شامل کرتے ہوئے معاوضہ دیا جائے اور پیکج سےمستفید کیا جائے بصورت دیگر سخت تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا ۔سکول میں منشور بارے شرکاء نے اپنے اپنے مجوزہ مسودےجمع کرائے ،رائے دیں ،آئندہ نشست میں منشور کی منظوری لے کر شائع کر دیا جائے گا ۔سکول کا سلسلہ جاری رہے گا ۔سکولکے اختتام پر تحریک کے منتظم کامیڈی عنایت علی شاہ کے بھائی کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر اظہار تعزیت بھی کی گی ۔اورمتاثرین سیز فائر لائن سے اظہار یک جہتی بارے ایونٹ کیا گیا ۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More