Main Menu

کرونا عالمی معیشت کو 8.8 ٹریلین ڈالر میں پڑے گا:ایشیائی ترقیاتی بینک

Spread the love

لاہور (جدوجہد رپورٹ) منیلا میں واقع ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کرونا بحران کی وجہ سے عالمی معیشت کو 8.8 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا اور وہ 9.7 فیصد سکڑ جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق 242 ملین (24.2 کروڑ) لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔ گویا بے روزگار ہونے والوں کی تعداد 2007-08ء میں آنے والے عالمی بحران کی نسبت سات گنا زیادہ ہو گی۔
امریکی معیشت کو 2.2 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ اس کے جی ڈی پی کا دسواں حصہ کرونا کے گھاٹ اتر جائے گا۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت یعنی چین کو 1.6 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا اور اس کی معیشت میں 11 فیصد کمی آئے گی۔
شکریہ
روزانہ جدوجہد






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *