Main Menu

کیا نشنلسٹ ایک تنظیم میں متحد ہوسکتے ہے؟ ہاشم قریشی جموں کشمیر چیئرمین ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی

Spread the love


میں عرصہ دراذ سے تمام “نشنلسٹ پارٹیوں اور نشنلسٹوں کو تمام تنظیمیں توڈ کر نئے تقاضوں اور نئی گرونڈ سچویشن کے مطابق تمام نشنلسٹوں کی بڑی چھوٹی تنظیموں سے تین یا چار آدمی لے کر ایک سنٹرل کمیٹی بنانے اور ایک آئینی کمیٹی ماہرین سے مشوروں کے بعد ریاست کو متحد کرنے اور تب تک تمام راستے کھولنے کے لئے جدوجہد کرنے اور بنیادی حقوق۔ اقتصادی مطالبات کرنے اور تشدد کے خلاف واضح موقف اپنانے کے علاوہ ایسے مطالبات کئے جائیں جو بین الاقوامی برادری اور اداروں کو جائز اور انسانی حقوق کے دائرے میں نظر آجائے؟ ہندوستان و پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بحث و مباحثہ کیا جائے۔دونوں ملکوں کے انصاف پسند عوام اور دانشوروں کے ساتھ سنٹرل کمیٹی وفود تشکیل دے کر ان کو اپنی ریاست کے بنیادی حقوق اور آذادی کی بات کی جائے۔دونوں ملکوں کے عوام کو برضغیر کی تباہی۔ایٹمی اسلحہ کے استمعال کی صورت میں پورے علاقےکی تباہی اور دس صدیاں پیچھے جانے کی بات کی جائے؟ دونوں ملکوں کے عوام کی غربت۔بیماری اور ناخواندگی کی بات کی جائے۔ایک فائٹر جٹ خریدنے کے بجائے سو پرائمری سکول۔مڈل سکول۔یونورسٹی اور اسپتال بنانے کے اعداد وشمار بتائے جائے؟
ایک بات یاد رکھیں کہ دونوں ملکوں کے عوام حقیقی طور پر ظاہری ادارے ہونے کے باوجود ہماری طرح ہی “اسی سسٹم اور سیاسی اسٹبلشمنٹ اور سیادی پارٹیوں کے غلام ہے جس طرح ہم ہے؟”ؑ
یہ ادارے ہی فوج اور ریاست کے تمام اداروں کو “وطن پرستی۔حب الوطنی۔ وطن کا دفاع ” جیسے جذباتی باتوں اور نعروں سے اپنے اور دوسرے لوگوں کے خلاف استمعال کرتے ہے؟
اس لئے ہمیں جذباتی نشنلاذم کی سوچ اور نعروں سے بچنا ہوگا؟ سب سے بڑی ضرورت اس بات کی ہے کہ “ہمیں مذہبی سوچ اور نفرت اور انتہا پسندی کو کھلم کھلا رد کرنا ہوگا؟” منافقت کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے؟ لوگوں تک 75سالوں سے برضغیر میں آگ اور خون کی خولی جاری رکھنے کے بارے میں کسی کو ذمہ دار ٹھہرے بغیر ماضی کے نقصانات پر روشنی ڈالی جائے؟
مگر کیا ہم سب پہلے اپنی ساری پارٹیاں جوپارٹیاں کہلانے کے لائق ہی نہیں ہے بلکہ جن کو گروپ یا جھتہ کہا جاسکتا ہے؟ کیونکہ کسی بھی پارٹی کا تجزیہ کیا جائے تو نہ آپکو ان پارٹیوں میں ڈسپلن ملے گا؟ نہ آپکو پارٹی چلانے کے لئے ادارے ملینگے؟ نہ آپکو ان گروپوں میں جمہوریت یا فنانشل اداروں کا وجود ملے گا؟ یہ سب میری پارٹی بلکہ گروپ سمیت کی حالت ہے؟
آپ ریاست کو متحد بھی کرسکتے ہے؟ریاست کو بحال بھی کرسکتے ہے؟ اپ انڈیا پاکستان کو جنگ اور تباہی سے
بچا بھی سکتے ہے؟
فرقہ واریت۔حسد۔نفرت اور ایک دوسرے پر فتح پانے کے سوچ کو بدلیں؟
آو!ہم اپنی آیندہ آنے والی نسلوں کے تابناک مستقبل پرامن ماحول اور ترقی و تعلیم کے لئے اپنی اناوں کو دفن کریں ؟






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *