Main Menu

Afzal

 

Test Post

this is test post


اردوان اور پیوٹن کی طویل ملاقات، ادلب میں سیز فائر کا اعلان

ماسکو: ترک صدر طیب اردوان اور پیوٹن نے ادلب میں سیز فائر کا اعلان کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اور ان کے روسی منصب ولادیمر پیوٹن کے درمیان روس کے دارالحکومت ماسکو میں طویل ملاقات ہوئی جو 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد رات گئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے شام کے تشدد زدہ صوبے ادلب میں سیز فائر کا اعلان کیا۔ طیب اردوان نے ساتھ ہی شامی حکومت کو خبردار کیا کہ ترکی نے ادلب میںRead More


خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں 7 افراد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارشوں کے دوران عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثات میں 8 گھروں اور ایک اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ادھر پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کاRead More


فیکٹ چیک: کیا پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں؟

کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک نے دیگر ممالک سے آنے والے افراد کے لیے سخت ہدایت نامے جاری کر رکھے ہیں۔ پاکستان نے چین کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے جب کہ ایران اور افغان کے ساتھ جڑی سرحدیں بھی بند کر دی ہیں۔ ایک طرف تو دنیا کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تو دوسری جانب اس حوالے سے بڑے پیمانے پر غلط خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔ فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ جیسےRead More


ہمیں اپنے ‏فاسٹ بولرز کی حفاظت کرنا ہو گی: اظہر محمود

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اور پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر دور میں فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں، پاکستان کی سرزمین کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں سے باصلاحیت بولرز سامنے آئے ہیں۔ سابق بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بس ان فاست بولرز کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ ‏اظہر محمود کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اور محمد موسیٰ خان ان کے دور میں بھی تھے، ان کے ساتھ کامRead More


عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ایکن نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ایکن نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ سوشل میڈیا پر امریکی پاپ اسٹار ایکن کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کو خانہ کعبہ میں احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکن حال ہی میں ایک کنسرٹ کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے تھے جہاں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے قبل وہ دمام گئے تھے وہاں انہوں نے ایک کنسرٹ بھی کیا اور بعد ازاں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ گئے۔ امریکی پاپ اسٹار کے حوالے سے بہتRead More


گوگل پلے اسٹور سے کورونا وائرس سے متعلق تمام ایپس غائب

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس پر جعلی معلومات شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے لہذا جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے حال ہی میں گوگل نے پلے اسٹور سے کورونا وائرس سے متعلق تمام ایپس ہٹا دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل، پلے اسٹور سے کورونا وائرس سے متعلق تمام تر ایپس کو بلاک کرنے کے حوالے سے سرگرم ہے، صارفین اگر گوگل پلے اسٹور پر کورونا وائرس سے متعلق کچھ بھیRead More


قرۃ العین بلوچ کی حقوق مانگنے والی خواتین پر تنقید سے نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے حقوق مانگنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جس  کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عورت مارچ کے متنازع نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ کو لے کر ایک نا ختم ہونے والی بحث کا سلسلہ تا حال نہیں تھم سکا۔ جہاں متعدد لوگوں کی جانب سے عورت مارچ اور اس دن خواتین کی جانب سے اٹھائے جانے والے پلے کارڈز کی حمایت کی جارہی ہے تو وہیں بہت سے لوگ اس کے خلاف بھی ہیں۔ اس حوالےRead More


کورونا وائرس کی وجہ سے 9 سال پرانی فلم کی مقبولیت میں اضافہ

ہالی وڈ کی 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کونٹیجن‘ نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر 60 ملین ڈالرز کمائی کی تھی لیکن اب 2020 میں جان لیوا کورونا وائرس کے پیشِ نظر فلم کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسٹیوین سوڈربرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی وڈ فلم ’کونٹیجن‘ کی 2020 میں مقبولیت کی وجہ کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی افسانوی بیماری ’ایم ای وی-1‘ پر مبنی ہے جو کہ ایشیا سے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں لاکھوںRead More


کراچی میں سارے پروجیکٹ مٹی کا ڈھیر، شہریوں کی زندگی عذاب ہوگئی ہے: چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی میں سارے پروجیکٹ مٹی کا ڈھیر ہیں جو گرجائیں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سرکلر ریلوےکی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، اٹارنی جنرل، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ریلوے سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے گزشتہ سماعت کا آرڈر پڑھ کر سنایا اور کراچیRead More