Main Menu

باغ: جے کے پی اين وائ ايل کے زير اہتمام یوتھ کانفرنس کا انعقاد، عوامی مسائل بارے مشترکہ جدوجہد کا فيصلہ

Spread the love

مشترکہ جدوجہد کيليے طلبا ء اور يوتھ کی تنظيموں پر مشتمل اسٹوڈنٹس یوتھ الائنس باغ کا قيام

باغ، پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں جموں کشمیر پیپلز نیشنل یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام کانفرنس بعنوانعوامی مسائلاور نوجوانوں کا کرداریوتھ کانفرنس کا انعقاد کيا گيا۔ کانفرنس ميں جموں کشمیر پیپلز نیشنل یوتھ لیگ، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف یوتھ ونگ، جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جموں کشمیر نیشنلاسٹوڈنٹس فیڈریشن،اسلامی جمعیت طلباء، یوتھ ونگ جمعیت، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن،کشمیر انٹر نیشنل ٹریسٹ فار ایجوکیشن و ديگرتنظيموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس ميں عوامی مسائل پر مشترکہ جدوجہد کرنے کا متفقہ فیصلہ کيا گيا۔ مشترکہ جدوجہد کےلئے   اسٹوڈنٹس یوتھ الائنس باغ کا قیام عمل میں لایا گیا اور تمام طلباء اور یوتھ کی تنظیموں کے اتحاد میں ان تمام تنظیموں کو شاملکرنے کا فیصلہ کیا گیا جو تنظیمیں آج کی کانفرنس میں موجود نہیں تھیں۔

کانفرنس کے بعد جاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ مورخہ 09 اکتوبر کو الائنس کا اجلاس ہو گا جس سے قبل کمیٹی کے ممبران ان تمامتنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگز کریں گے جو آج کی کانفرنس میں شامل نہیں تھیں۔ کانفرنس کے آخر ميں متفقہ اعلامیہ جاری کيا گيا:

٭طلباء،یوتھ اور عوامی مسائل پر بلا تخصیص پارٹی،علاقہ، قبیلہ مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

٭اداروں کی فعاليت کو یقینی بنانے اور اداروں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی نسبت سے اتحاد کے پلیٹ فارم سےجاندار جدوجہد کی جاۓ گی۔

٭تھانہ کچہری پٹوار اور ہسپتالوں میں عوام کی تذلیل کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا، یہ تمام ادارۓ عوام کے ٹیکسوں پر چلتے ہیں اورعوام کی فلاح بہبود کے لیے ہوتے ہیں لیکن تعلیم علاج تھانہ پٹوار سب منافع بخش کاروبار کے اڈۓ بن چکے ہیں۔

٭تعلیم کو مہنگے کرنے، تعلیمی نجکاری اور طلباء کے ٹرانسپورٹ کے مسائل نیز بڑھتی  مہنگائی اور بیروز گاری جیسے مساٸل کو لیکرنوجوانوں اور طلباء کو منظم کرتے ہوۓ آگے بڑھیں گے۔

٭ طلباء یونین کی بحالی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے تحریک کریں گے۔

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے زير اہتمام منعقدہ يوتھ کانفرنس ميں مختلف تنظيموں کے نمائندے شريک ہيں۔

٭ موبائل نیٹ ورک ایشوز اور ادویات میں چار سو فیصد اضافے جیسے مسائل کو مطالبات کاحصہ بنانے پر اتفاق ۔

٭ نو اکتوبر کے اجلاس میں عوامی مطالبات حتمی شکل دی جاۓ گی۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *