Main Menu

تھوراڑ:محکمہ برقیات کی غفلت ،معصوم بچے کی زندگی داو پر لگ گئی ، نازک حالت میں راولپنڈی منتقل

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے تھوراڑ ميں محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے معصوم بچے کی زندگی داو پر لگ گئی بچے کو انتہائی نازک صورتحال میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔تھوراڑ بازار سے متصل یادگار شہدا اور BHU تھوراڑ کے ملحقہ علاقہ جو کہ پوٹھی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جہاں پر تھانہ تھوراڑ اور عدالت کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ میں محکمہ برقیات سب ڈویژن تھوراڑ کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک جس پر بھوسہ لوڈ تھا کی چھت پر ایک بچہ جس کا نام عدن اسد ولد اسد (کلا) ہے سوار تھا گھر بھوسہ لیکر جا رہا تھا کہ گھر کے پاس سے 11000 وولٹ کی بجلی کی لائن اس مقام سے جہاں حادثہ پیش آیا پر انتہائی کم بلندی یعنی نیچے سے گزر رہی ہے گھر کی چھت سے بمشکل 5 سے 7 فٹ بلندی سے گزر رہی ہے۔ ٹرک کی چھت پر موجود بچے کا سر تاروں سے ٹکرا گیا اور بچہ معجزانہ طور پر بچ جھٹکے سے چھوٹ گیا۔تاہم اس کے بال اب بھی ان تاروں کے ساتھ چمٹے دیکھے جا سکتے ہیں بچے کو فوری طور پر راولاکوٹ سی ایم ایچ راولاکوٹ لے جایا گیا جہاں بچے کو ابتدائی طبی امداد ڈرپ لگا کر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے پیپھڑوں اور دماغ پر شدید اثر ہے جبکہ زبان پر بھی لکنت آ گئی ہے۔ بچے اس وقت بھی شدید تکلیف میں ہے۔
11000 وولٹ کی اس لائن کے بارے علاقے مکینوں نے بارہا محکمہ برقیات سب ڈویژن تھوراڑ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں معروف سوشل ایکٹیوسٹ علی سکندر جوکہ آزاد صحافت کے نام سے کام کرتے ہیں نے بھی کچھ عرصہ قبل بذریعہ ویڈیو سوشل میڈیا حکام بالا اور محکمے کی توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی لیکن محکمہ اپنی ازلی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے بروقت کوئی اقدام نہ کر سکا۔ جس وجہ سے آج یہ انتہائی افسوسناک حادثہ رونما ہوا۔ دعا ہے کہ عدن اسد جلد روبہءصحت ہو تاہم خدانخواستہ اگر بچے کو کچھ ہو جاتا ہے تو اس نقصان کا زمہ دار کون ہو گا۔ والدین کس کا گریبان پکڑے گے۔ محکمہ برقیات۔ حکام بالا یا پھر یہ نا اہل حکمران۔

بشکريہ محمودالحسن خلیل






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *