Main Menu

لوڈ شیڈنگ اور ٹیکسیز کے خلاف انجمن تاجران کے احتجاج کی حمائت کرتے ہيں، عوام بھر پور شرکت کریں، جے کے پی اين پی

Spread the love


باغ (پونچھ ٹائمز ) پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کا اجلاس زیرِ صدارت ضلعی صدر عمر حیات منعقد ہوا اجلاس میں مورخہ 10 ستمبر انجمن تاجران کی کال پر احتجاجی مظاہرۓ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اخبارات کو جاری بيان کے مطابق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوۓ رائنماوں نے کہا کہ نام نہاد آزاد کشمیر سے واپڈہ کے اثرورسوخ کو مکمل ختم کر کہ تمام اختیارات محکمہ برقیات کے حوالے کیے جائیں۔ لوڈ شیڈنگ سے لیکر ٹیکسیز تک محکمہ برقیات کے اختیارات میں کچھ بھی نہیں ہے ہر گریڈ اسٹیشن پر واپڈہ کے براۓ راست ملازم بیٹھے ہیں تمام کنٹرول اور اختیارات ان کے پاس ہیں،واپڈہ سفید ہاتھی بن بیٹھا ہے۔ علاوہ ازیں مقررین نے کہا کہ منگلہ ڈیم سے لیکر ہولاڑ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سمیت تمام میگا پراجیکٹس کا انتظامی اور مالیاتی کنٹرول ریاستی عوام کے حوالے کیا جاۓ ریاستی وسائل پر ریاست کے عوام کا حق اور اختیار بنتا ہے۔
مزید برآں ریاست جموں کشمیر کے عوام کو غیر ریاستی اداروں کے قبضہ کے خلاف لوکل اداروں کے اختیارات کے حصول کی جدوجہد کرنا ہو گی۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد میں واضح موقف کے ساتھ ہر اس آواز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی جس آواز کا تعلق سے ہوۓ عوام کے مفادات کے لیے ہو۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عوام سے یہ اپیل کرتی ہے کہ 10 ستمبر کے احتجاجی مظاہرۓ میں بھر پور شرکت کریں۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *