Main Menu

مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ریاست گیر احتجاجی تحریک کی کال دیں گے، سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی جامعہ خواتین باغ کی رہنما طالبات کی پریس کانفرنس

Spread the love


باغ(ويب ڈيسک) سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی جامعہ خواتین باغ کی طالبات رہنماؤں نے وائس چانسلر جامعہ خواتین سے طویل ملاقات کے بعد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب باغ میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی جامعہ خواتین کی طالبات رہنماؤں نے کہا کہ جامعہ میں ہزاروں طالبات کے نمائندہ وفد نے کرونا کی عالمی وبا کے دنوں میں طالبات کو درپیش مسائل سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا. انھوں نے اپنے مطالبات وائس چانسلر جامعہ خواتین کو پیش کیے. جن میں فيس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع، فيسوں کے شیڈولز کی منسوخی اور اضافی چارجز کا مکمّل خاتمہ سہر فہرست تھا. طالبات رہنماؤں نے اپنے مطالبات سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہ ہونے کا اعلان کیا. فيسوں کی تاریخ میں توسیع کے مطالبے کو وائس چانسلر جامعہ خواتین نے تسلیم کرتے ہوئے آج یا کل نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی. فيسوں کے شیڈولز کی منسوخی اور اضافی چارجز کے خاتمے کے لئے وائس چانسلر نے وقت مانگ لیا. سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی جامعہ خواتین کی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے باقی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو جامعہ کی ہزاروں طالبات سڑکوں پر کفن پوش احتجاجی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کریں گے. پریس کانفرنس سے خطاب خطاب کرتے ہوئے طالبات رہنماؤں نے مطالبات کی عدم منظوری پر ریاست گیر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی عندیہ دے دیا. موصول اطلاعات کے مطابق طالبات رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان مشکل ترین حالات میں حکومت طالب علموں کو ریلیف پیکج نہیں دے سکی. جامعہ کی اکثریتی طالبات پرائیویٹ سکولز میں پڑھا کر اپنی یونیورسٹی فیس ادا کرتی تھیں. سکولز بند ہونے کی وجہ سے طالبات سخت پریشانی کا شکار ہیں. اس لیے اضافی چاجز فی الفور ختم کیے جائیں. آمدہ بقرہ عید کی وجہ سے والدین فیس ادا نہیں کر سکتے. فیسوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے. پریس کانفرنس کے احتتام پر سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی جامعہ خواتین باغ کی طالبات رہنماؤں نے جامعہ کشمیر مظفرآباد، جامعہ پونچھ اور جامعہ کوٹلی کی سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹیز کے احتجاجی دھرنوں کی بھی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *