Main Menu

آزادی پسندوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ، قراردادِ الحاقِ پاکستان بے ہودہ و من گھڑت قرارداد، سب کے سامنے جلاتا ہوں ، سردار صغير کی للکار

Spread the love
چيئرمين لبريشن فرنٹ سردار صغير الحاقِ پاکستان کی قرارداد من گھڑت اور فرسودہ قرار دے کر جلا رہے ہيں

راولاکوٹ(پونچھ ٹائمز) آزادی پسندوں پر قاتلانہ حملہ کے ذمہ داران کے خلاف تاحال کاروائ نہ کرنے پر آزادی پسندوں کا دھرنا دوسرے روز ميں داخل ۔ جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے چيئرمين سردار صغير ايڈووکيٹ نے گزشتہ روز راولاکوٹ ميں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کہا کہ قراردادِ الحاقِ پاکستان فراڈ، فرسودہ، بے ہُودہ اور من گھڑت قرارداد ہے ۔ فاروق حيدر کہتے ہيں کہ جو اسے جلاۓ گا اُس کے خلاف ايف آئ آر درج ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ميں اس چوک ميں پاکستانی ايجنسيز آئ ايس آئ، ايم آئ و ديگر جو بھی نامعلوم ہيں سميت پاکستانی مقبوضہ کشمير کی حکومت و انتظاميہ کے سامنے اس فراڈ قرارداد کو جلاتا ہوں ۔ جس ميں ہمت ہے وہ ايف آئ درج کرے۔
گزشتہ روز مظاہرين جے کے پی پی کی جانب سے آزادی پسندوں پہ کئے جانے والے قاتلانہ حملے کے ذمہ داران کے خلاف تاحال قانونی کاروائ نہ کئے جانے کے خلاف سراپا احتجاج تھے جو بعد ميں عوامی ايکشن کميٹی کے فيصلے کے نتيجے ميں دھرنے ميں تبديل ہو گيا۔ ياد رہے 19 جولائ کو جے کے پی پی کی جانب سے آزادی پسندوں پر قاتلانہ حملہ پوليس و انتظاميہ کی موجودگی ميں ہوا۔ ويڈيو ثبوت موجود ہونے کے باوجود انتظاميہ نے تاحال ذمہ داران کے خلاف کسی قسم کی کوئ کاروائ نہيں کی بلکہ انتظاميہ آزادی پسندوں کو حراساں کرنے پر مامور ہے۔ سردار صغير، اظہر کاشر و ديگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک دی گئ درخواست کے مندرجات کے مطابق مقدمہ درج نہيں ہوتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *