Main Menu

April, 2022

 

میرے مولا دے دے آزادی ۔ بیرسٹر حمید باشانی

میرے مولا دے دے آزادی۔ ہم چھین کے لیں گے آزادی، تیرے بندے مانگیں آزادی۔ آزادی کا یہ نعرہ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ہوتا ہوا، گلیوں اور محلوں میں پہنچا۔ اور اب حالیہ سیاسی بحران کے دوران پاکستان کے پارلیمنٹ ہاوس میں اس کی گونج سنائی دی۔ اقتدار سے بے دخل ہونے والی جماعت تحریک انصاف کے پر جوش ممبران نے یہ نعرہ بلند کیا۔ اس کی گونج پارلیمان اور اسلام آباد کے ایوانوں میں سنائی دی۔ مگر یہ ممبران جوش و خروش کے باوجود اس نعرے کے ذریعے وہRead More


پاکستان کے محنت کش عوام اور نوجوانوں کی پائیدار ترقی ایک حقیقی سیاسی متبادل کا تقاضا کرتی ہے: عوامی ورکرز پارٹی

کراچی, 18 اپریل ۔ عوامی ورکرز پارٹی نے تمام ترقی پسند سیاسی اور سماجی قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک حقیقی تبدیلی کے لئے ایک ایسے معاشی و سیاسی پروگرام کے گرد متحد ہوں جس کی بنیاد دولت کی منصفانہ تقسیم،، دفاعی اور دیگر غیر پیداواری اخراجات میں کمی، ذریعہ معاش کا تحفظ اور محنت کش طبقے کی آزادی، پسماندہ خطوں اور قوموں کے عوام کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کا خاتمہ اور ہر قسم کے صنفی جبر کا خاتمہ ہو۔ اے ڈبلیو پی نے اس باتRead More


پاکستان میں 2021میں انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیاں ہوئیں،امریکی انسانی حقوق رپورٹ

پاکستان میں 2021 میں سیاسی، مذہبی، صحافتی آزادیوں پر قدغنیں لگیں، لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ سال 2021ء میں انسانی حقوق کا احاطہ کرتی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق بہتر صفحات پر مبنی چیپٹر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصویر پیش کی گئی ہے۔منگل کو جاری رپورٹ کے اجرا کے موقع پر وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن بھی موجود تھے جنہوں نے کہاRead More


پاکستان فوج کا کارباری مرکز۔ جام بکھو

دنیا کی واحد فوج ہے جس کی ملکی معیشت کے اندر اپنی الگ معاشی سلطنت قائم ہے اور ملک کی کم و بیش %60 معیشت میں حصہ دار ہے، ایمانداری اور حب الوطنی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ جو غلط کام کرتا ہے اس کو کورٹ مارشل کیا جاتا ہے۔اس سلطنت کے 4 حصے ہیں:01۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ02۔ فوجی فاؤنڈیشن03۔ شاہین فاؤنڈیشن04۔ بحریہ فاؤنڈیشنفوج ان 4 ناموں سے کاروبار کر رہی ہے۔ یہ سارا کاروبار وزارت دفاع کے ماتحت کیا جاتا ہے۔ اس کاروبار کو مزید 3 حصوں میںRead More


پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں قابض ریاست کے جراٸم کا تسلسل – تحریر: جنید کمال

تنویر احمد اور سفیر کشمیری کی پاکستانی پرچم اتارنے پر گرفتاری کوٸی پہلا واقعہ نہیں ہے اور نہ ہی آخری ہے بلکہ قابض ریاست کے یہ حربے سات دھاہیوں سے جاری ہیں اور جب تک قابض کے قبضہ گیریت کو دواٸم بخشنے کے عزاٸم باقی ہیں، آزادی پسندوں کی جدوجہد بھی جاری رہے گی اور قابض کا گرفتار کرنے،تشدد کرنے قتل و اغوا کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا،قبضہ گیری کا بد ترین معروف اصول یہ ہے کہ جب زیرِ قبضہ علاقوں کے لوگ خاموشی سے غلامی کو سہتےRead More


عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد

انسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہی اہمیت کی حامل رجحان ہے۔ لیکن اس سے کئی زیادہ انسان کی عملی رجحان مفید و کارمند ہوتی آئی ہے۔ انسان ہمیشہ سے عملی اور نظریاتی رجحان میں سے آخرالذکر رجحان میں زیادہ سرگرم و فعال رہی ہے۔ جبکہ انسان کی ارتقاء اور زوال میں عملی ہونے کی زیادہ ضرورت و تقاضا تھی اور ہے۔ اگرچہ نظریاتی ہونا انسان کی ارتقاء میں بڑے پیمانے پر مفید تو رہی ہے لیکن اگر ہم انسانی زوال کی صورتحال دیکھیںRead More


سوال | ڈاکٹر جلال بلوچ

سیاسی عمل مختلف غذاﺅں کا متمنی ہوتا ہے اور اگر یہ غذائیں اسے میسر نہ ہوں تو وہ ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی۔جس طرح کسی انسان یا ذی روح کی نشوو نما کے لیے مختلف غذاﺅں کا مقدار کے مطابق ہونا ضروری ہوتاہے اسی طرح کسی بھی سیاسی عمل کی ترقی کے لیے مختلف عوامل کا ہونا ضروری ہے جنہیں اگر سیاسی غذاکہاجائے تو بےجا نہیں ہوگا۔ جیسے تنقید ، اختلاف رائے، تحقیق و تخلیق وغیرہ ۔ اگر ان عوامل کو یکسرنظر انداز کیا جائے تو ترقی کا عملRead More


القائدہ اور افغان جہاد | افروز رند

یہ ایک اسٹرٹجیک وارتھی جسے آپریش سائیکلون کا نام دےکر شروع کیا گیا تھا’ اور اس مقصد کیلئے سعودی عرب نے دل کھول کر رقم خرچ کیا اور پاکستانی سرزمیں لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال ہوئی’ 1983 کو سعودی عرب کی سربرائی میں (سات ) 7 مجاہدیں گروپوں کے ایک اتحاد کی تشکیل ہوئی جن کے نام یہ ہیں’ حزب ال سلام’ محاذ ملی ‘ جمیعت اسلام ‘ اتحاد اسلام ‘ حزب اسلام خالص اور حرکت انقلابَ اسلام۔ یہ تمام گروپس سنی اسلام پسندوں کے تھے اور سوائے ایک کےRead More


پاکستان میں ریاست پر تنقیدکرنیوالے گرفتارافراد کو رہا کیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کے عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ٹوئٹر پر ’ریاست پر تنقید‘ کرنے پر گرفتار کیے گئے 8 افراد کو فوری طور پر رہا کریں۔جنوبی ایشیا کے لیے انسانی حقوق کی تنظیم کی ڈائریکٹر ڈنوشیکا ڈسانائیکے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کو ایسے لوگوں کو سزا دینے کے لیے ڈریکونین پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کا استعمال بند کرنا چاہیے جو صرف آن لائن اظہار رائے کیRead More


امریکی مداخلت کے چرچے تحریر: پرویز فتح، لیڈز

گذشتہ تین ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک ہیجان کی کیفیت طاری ہے، اور ملکی سیاسی معاملات میں امریکی مداخلت کے چرچے ہو رہے ہیں۔ ہفتہ 9 مارچ کی شب تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے معزول ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اچانک انکشاف کیا کہ اُن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک خطرناک بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ اگلے ہی روز اتوار 27 مارچ کو اسلام آباد میں اُن کا جلسۂRead More