Main Menu

February, 2021

 

باغ: گنگا چوٹی پہ 3 روزہ ونٹر فيسٹيول کا انعقاد، سياحتی ميلے پر عوامی جوش و خروش

پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ کے سياحتی مقام گنگا چوٹی پہ ونٹر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گنگا چوٹی پر تاحال جاری تین روزہ سرمائی سیاحتی میلے کا آغاز دو روز قبل ہوا تھا۔ تفصيلات کے مطابق اس فيسٹيول کا انعقاد محکمہ سياحت اور ايک ايم ٹی بی سی نامی پرائيويٹ کمپنی کے اشتراک سے کيا گيا۔ ابتدائی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ سیاحت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت سمیت محکمہ سیاحت کے دیگر آفیسران اور ايم ٹی بی سے کے نمائندگان نے شرکتRead More


پانچ فروری يومِ يکجہتی کشمير : يومِ منافقت يا يومِ واردات ؟ تحرير: رضوان اشرف

رياست جموں کشمير کے ساتھ بے انتہا ہونيوالے مظالم ميں ايک ظُلم اور ميرا خيال ہے کہ سب سے بڑا ظلم يہ بھی ہُوا کہ رياست جموں کشمير کا مسئلہ درست بنيادوں پر تاحال نہ سمجھا جا سکا۔ مجموعی طور پر رياستی عوام آج 2021 ميں بھی اپنے ہی مسئلے کو سمجھنے سے مکمل قاصر ہيں اور قابض قوتوں کی طرف سے پيش کئے جانے والے مسئلہ کو ہی اپنا مسئلہ سمجھتے ہيں۔ نام نہاد آزادکشمير و گلگت بلتستان ميں اگر کوئ بھی شخص اپنے بنيادی انسانی حقوق کی باتRead More


یوم یکجہتی کشمیر کا پس منظر اور یکجہتی کے تقاضے ؛ تحرير: عبدالرشید ترابی

اہل کشمیر نے1947ء ہی سے بھارتی قبضہ مسترد کرتے ہوئے اپنی مزاحمت جاری رکھی، حکومت پاکستان بھی سفارتی محاذ پر بھرپور پشتیبانی کرتی رہی۔1965ء میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایک بھرپور جنگ بھی ہوئی جس میں مناسب ہوم ورک کا فقدان کے باعث بالآخر معاہدہ تاشقند پر منتج ہوئی جس میں کشمیر کا ذکر تک نہ تھا۔ 1971ء کا دلخراش سانحہ جس میں پاکستان دو لخت ہوا جو بھارت کی بھرپور مداخلت اور پاکستانی حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے وقوع پذیر ہوا،جوکشمیریوں کے لیےRead More


آزدکشمير کے لوگ دن بدن ہر چيز کھو رہے ہيں، خاموشی توڑيں ورنہ تباہ ہو جائينگے، حبيب الرحمن

پونچھ ٹائمز جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان حبيب الرحمن ايڈووکيٹ کا کہنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے لوگ دن بدن ہر چیز کھو رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر طرف خاموشی ہے ، دائیں سے بائیں ، قوم پرست سے ترقی پسند ہر کہيں خاموشی ہی خاموشی ہے۔ حبيب الرحمن کا کہنا ہے کہ پڑوسيوں نے پہلے تم پر قبضہ کیا ، لیکن اب انہوں نے آپ کے قدرتی وسائل کو لوٹنا شروع کردیا اور آپ کی مرضی ، اعتماد اور ہمت کوRead More


جموں کشمیر : پاک و ہند کی مقتدر اشرفیہ کا سیاسی دھندہ ؛ تحرير: محمد پرويز اعوان

برطانوی استعماری ایجنڈا کے تحت بر صغیر کی تقسیم کے بعد ایک متحد رياست جموں کشمیر بھی اس استعماری ایجنڈا سے محفوظ نہ رہ سکی بلکہ سابقہ متحدہ بر صغیر کے منقسم حصوں کے مقتدر طبقہ کیلئے ایک سیاسی دھندہ بن گئی۔ میں چوکہ پاکستان کے زیر تسلط حصہ سے ہوں تو یہاں جو دھندہ ہے حکومتی سطح پر اس پر خیال آرائی کر رہا ہوں ۔ پاکستان کے فوجی حکمران جنرل ایوب صاحب نے اپنی حکومت کو طول دینے سیاسی دباو عوامی مزاحمتی خطرہ کے پیش نظر آپریشن جبرالٹرRead More


یوم یکجہتی کشمیر پر میرا پیغام ؛ تحرير: سردار بابر حسين خان

میں نہ تو انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر زیادہ فکر مند ہوں اور نہ پاکستان کی طرف سے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ ہارنے پر پریشان، پاکستان کے ستر سالہ موقف کے ساتھ اب ایک دو ممالک کے سوا کوئی نہیں کھڑا، اس ذلت پر بھی خاص مضطرب نہیں ہوں، کیونکہ یہ سب تو پاکستان کی آزمائش سے جڑی چیزیں ہیں، یہ امور دنیا میں پاکستان کی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے ہے نہ کہ کشمیر کی، ان سفارتی محاذوں پر پاکستانRead More


فاشزم (فسطائیت) سے انکار میں ہی بقاء ہے؛ تحرير: حبیب الرحمان

فاشزم یعنی فسطائیت لاطینی زبان “فاشیو” سے نکلا ہے جس کے معنی (لکڑیوں کا بنڈل ہے)۔یہ لفظ بیسویں صدی میں ابھراجس کا مفہوم یہ ہے کہ ایسی قومیت پرستی جو آمریت کی طاقت سے مخالف کو مارے یا مارنے کے اقدام کرے۔فسطائی طاقت سب سے پہلے ان خیالات کو کچلنے کی کوشش کرتی ہے جو خیالات اس کو چیلنج کررہے ہوں، مخالف سوچ اورعمل جو آمریت کی قبضہ گیری اور محکومی پر سوالات اٹھائے اس کو طاقت سے نِیست و نابود کرتی ہے، فسطائیت ہمیشہ شکل بدل بدل کر انRead More


آہ! مير افضال سلہريا! ايک روشن ستارہ ڈوب گيا؛ تحرير: توقير گيلانی

زندگی غموں اور خوشیوں کی ملی جلی کہانی ہے ۔ لیکن کبھی کبھار کوئی غم یا کوئی خوشی اپنے حجم میں اتنی بڑی ہوتی ہے کہ اس کا بار سہنا مشکل ہوتا ہے۔ میر افضال سلہریا کی بے وقت موت اپنے حجم میں ایک ایسا بڑا غم ہے جس نے شدید گھائل کیا ہے۔ یہ غم اپنے حجم میں بے شمار کمیاں سمیٹے ہوئے ہے اور ہر کمی ایک مکمل کمی کی صورت نظر آتی ہے۔ ایک بہترین دوست ، چھوٹے بھائی جیسا خدمت گزار ، معاون، مؤدب ،صاحب الرائےRead More


دُکھی دلوں و پُرنم آنکھوں کے ساتھ افضال سلہريا الوداع ، ساتھيوں کا مشن جاری رکھنے کا عہد

وطن کی قومی آزادی ، خودمختاری اور افضال تیرا مشن ادھورا، ہم سب ملکر کرینگے پورا، افضال تیرا کارواں ، رکا نہیں جھکا نہیں جيسے فلک شگاف نعرے فضا ميں گونجتے رہے پونچھ ٹائمز رپورٹ پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے دارالحکومت مظفرآباد کی غیرت و حمیت کی علامت قوم پرست جماعت کشمير نيشنل پارٹی کے زونل صدر، قوم پرست الائنس پيپلز نيشنل الائنس و مظفرآباد دریا بچاؤ تحریک کے ترجمان میرافضال سلہریا کو آزاد کشمیر کے دس اضلاع و راولپنڈی اسلام آباد سے آئے قوم پرستوں، ترقی پسندوں، سولRead More


سدھنوتی: پوليس کی مجرمانہ غفلت، سال بعد بھی سردار خلیل کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، 20 فروری کو احتجاج کا اعلان

ہر دروازے پر دستک دی مگر جھوٹی تسلياں ہی مليں، ميرے والد کے قاتل 15 دن میں گرفتار نہ ہوۓ تو 20 فروری کو تراڑکھل پلندری روڈ بند کر کے احتجاج کرينگے، سردار منصور خلیل قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پوليس کی نااہلی کا ثبوت، قاتلوں کی گرفتاری کيليے ہر حد تک جائينگے، سردار شبیر ، سردار اعظم، سردار افتخار سردار شہزاد کا مقتول کی پہلی برسی پہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب سدھنوتی، پونچھ ٹائمز پاکستان کے زير انتظام جموں کشمير کے ضلع سُدھنوتی کے علاقے گڑالہ ميں سردار خليلRead More