Main Menu

Rizwan Ashraf

 

بلوچستان ہر دور میں ریاستی جارحیت کا شکار رہا ہے،ماما قدیر بلوچ

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج کو 4088 دن مکمل ہوگئے۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم کیمپ میں سماجی کارکن عزیر احمد، خیر جان اور کوئٹہ سے خواتین کی بڑی تعداد نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر وی بی ایم پی کے رہنماء ماما قدیر بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہر دور میں ریاستی جارحیت کا شکار رہا ہے، خصوصاً مارشل لاء اور فوجی ادوار میں تو محکوم بلوچ عوام کے خلاف ریاستی اداروں کی دہشت گردی میںRead More


رياست جموں کشمير کا مسئلہ کسی شخص يا جماعت کا نہيں، اتحاد کی بجاۓ تقسيمی عوام سے غداری ہے، جے کے پی اين پی امارات

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ رياست جموں کشمير کا مسئلہ کسی شخص يا جماعت کا نہيں بلکہ پوری قوم کی قومی آزادی کا مسئلہ ہے اس لیے متحد ہو کر جدوجہد کی جاۓ۔ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عرب امارات کے سيکرٹری نشرو اشاعت کامريڈ وحيد خان کی جانب سے اخبارات کو جاری بيان ميں کہا گيا ہے کہ آزادی پسندوں کی تقسيم در تقسيمی قابض قوتوں کی مدد ہے اور اسطرح سے رياست جموں کشمير کی قومی آزادیRead More


بھارتی حکومت کی لداخ کو محدود خود مختاری دینے کااعلان

بھارت کی مرکزی حکومت نے لداخ میں بودھ مت کے پیروکاروں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ لداخ کو محدود خود مختاری دے دی جائے گی۔ حکومت نے بودھ قیادت کو علاقے کے لوگوں کی اراضی اور سرکاری ملازمتوں کے تحفظ سمیت تعلیمی وظائف اور روزگار کے بہتر مواقعوں کی فراہمی کے لیے بہت جلد نیا قانون متعارف کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لداخ کو یہ اندرونی خود مختاری بھارت کے آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت دی جا رہی ہے۔ بھارت کے آئین کی دفعہ 244 کےRead More


گلگت بلتستان پر قبضہ گیریت کی پالیسی ناقابل قبول ہے؛ تحرير : کامريڈ محمد الياس

پاکستانی سرکار کہتی ہے کہ گلگت بلتستان کے پاکستان کا صوبہ بننے کی صورت میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق ملیں گے۔سوچھنے کی بات ہے آج تک گلگت بلتستان کو یا پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو کون سے حقوق ملے ہیں،۔ تاریخ کے اوراق کو دیکھیں توبنگال اسلام اور کلمے کے نام پہ پاکستان کے وجود کے حصے کی حیثیت سے برصغیر سے علیحدہ ہوا، بنگالیوں کو حقوق مانگنے کی پاداش میں کہا گیا یہ کالے کلوٹے مچھلی اور بھات کھانے والے دوٹکے کے بنگالی ہمیں آنکھیں دکھاتے ہیںRead More


رياستی متنازعہ حثيت کے خاتمے کی منصوبہ بندی کی مذمت، تحريک چلانے کا اعلان ، پی اين اے

مظفرآباد پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پیپلز نیشنل الاہنس نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی مسلمہ متنازعہ حثیت کے خاتمے کے مبینہ منصوبے کی شدید مزمت کرتے ہوے ریاستی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کیا ہیے۔ریاست کے کسی حصے کو عبوری صوبہ بنایا گیا تو یہ بھارت کے موقف کو جائز قرار دینے کے مترادف ہو گا، گلگت بلتستان کو بنیادی انسانی حقوق دئیے جاہیں اگر وسائل کی لوٹ مار صوبہ بناے بغیر کی جاتی رہی ہے تو اب حقوق بھی آئینی قانونی حثیت پرRead More


باغ: ہسپتال عملے کے مجرمانہ رويے کا نوٹس ليا جاۓ، زندگيوں سے کھيلنے کی اجازت نہيں دينگے ، کشمير جرنلسٹ فورم

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں ہسپتال کے عملے کی غفلت سے پيش آنے والے واقعے پر کشمير جرنلسٹ فورم عرب امارات کے عہديداروں نے شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اربابِ اختيار باغ ہسپتال کے عملے کے مجرمانہ رويے کا فی الفور نوٹس ليں۔ ہم انسانی زندگيوں سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہيں دينگے ۔ گزشتہ روز اخبارات کو جاری بيان ميں کشمير جرنلسٹ فورم کے صدر آصف راٹھور ، سينئر نائب صدر عابد چغتائ، جنرلRead More


تنویر احمد نے پاکستانی جھنڈا اُتار کر کوئی جرم نہیں کیا ہے، تنویر احمد کے موقف کے حامیوں کا اظہار خیال

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ڈڈيال کے مقبول بٹ شہيد چوک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے کے کیس میں قید معروف کشمیری صحافی و محقق اور سرگرم سیاسی ورکر تنویر احمد کے موقف کے حامیوں سردار عبدالحمید خان،راشد حسین ملک،ادیب لیاقت، امان اللہ پٹھان،راجہ رفاقت،وسیم اقبال، محمد عابد، مہران رحمان، چوہدری عثمان ٹھارہ اور دیگر نے آج یہاں تریابی نی بیٹھک میں یونس تریابی کے ساتھ مقبول بٹ شہید چوک سے پاکستانی جھنڈا اتارنے پر تنویر احمد کے موقف اور کیس کی تازہ ترین صورت حالRead More


جدید نوآبادیات کے عالمی نظام کو سمجھيے؛ تحریر : مسعود خالد

جدید نوآبادیات کے عالمی نظام کو سمجھے بغیر پاکستان میں آپ فوج،فوج کی آلہ کار عدلیہ،کٹھ پتلی سیاست،بنیاد پرستی کی ریاستی اور امریکی پشت پناہی،عالمی مالیاتی اداروں کی مستقل غلامی،مذہب کی بنیاد پر جنگی جنونیت کا پھیلانا،لوگوں کو ہر وقت جنگ اور حملہ کے خوف میں مبتلا رکھ کر انکو اپنے معاشی اور سیاسی حقوق سے دستبردار ھونے پر مجبور کرنا۔حب الوطنی کے متعلق خوف کی فضا قائم رکھنا،انسانی فکر کو آذاد کرنے والی ہر سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا’ فکری آذادی کے حامل لوگوں کے حرکت و عمل کوRead More


جموں کشمير کو نئ سامراجی جنگ کا ايندھن بنانے کی سازش ہے، جو جسکا غلام ہے اُسکے خلاف جدوجہد کرے؛ چيئرمين پی اين اے

پيپلز نيشنل الائنس کے چيئرمين کامريڈ ذوالفقار احمد ايڈووکيٹ نے گزشتہ دنوں اپنے ہم وطن رياست جموں کشمير کے شہريوں کے نام اہم پيغام ميں کہا ہے کہ ھم ایک ایسے بد ترین المیہ سے دو چار ہیں جو لا علاج بھی ہے اور مستقبل قریب میں یہ روائتی سیاستدان بھی تسلیم کریں گے کہ جيسے سٹالن نے خوب کہا تھا سرمایہ دارانہ جمہوریت میں اقتدار کا فیصلہ ووٹ ڈالنے والوں پر نہیں ہوتا ہے بلکہ ووٹ گننے والوں پر منحصر ھیکہ جیتنا کس نے ہے۔ جے کے پی اینRead More


محکمہ صحت کی غفلت ناقابلِ برداشت،حکومت کفیل کبیر کو انصاف فراہم کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے ؛ سائرس خليل

باغ، روزنامہ پونچھ ٹائمز جموں کشمير پيپلز نيشنل يوتھ ليگ کے نوجوان رہنماء کامريڈ سائرس خليل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی غفلت ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت کفیل کبیر کو انصاف فراہم کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ گزشتہ روز روزنامہ پوچھ ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوۓ کامريڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ملازمین و ڈاکٹرز اتنی لاپرواہی سے کام کر رہے ہیں کہ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے بے خبر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے باغ کوٹیری قندیل باغRead More