Main Menu

Chief Editor

 

نیشنل ازم (قوم دوستی یا نسل پرستی ) تحریر: مہر جان

پہلے پہل نیشنل ازم کو نسل پرستی قرار دینے کا ٹھیکہ ریاست کے نصابی کتابوں سے لے کر ریاستی دانشوروں کو دیا گیا کہ وہ محکوم اقوام کی نیشنل ازم کو ہر سطح پہ نسل پرستی سے جوڑیں اور دوسری طرف پاکستانی نیشنل ازم جو قوت سے قائم شدہ فورسڈ کنسٹرکٹڈ نیشنل ازم ہے، اس کا پرچار کریں یا کم از کم اس پہ سوال نہ اٹھائیں ، اسی طرح “پاکستانی قوم” کے روٹس کے لیے انہیں جہاں بہت سی کتابیں لکھنی پڑیں (اعتزاز احسن کی کتاب انڈس ساگا) وہاںRead More


کورونا وائرس سے کُل اموات 20 ہو گئيں، 32 نۓ افراد ميں وائرس کی تصديق

کورونا نے ايک اور جان لے لی، 32 مزيد افراد ميں وائرس کی تصديق کُل اموات 20 ہو گئيں، نۓ کيسز ميں 19 کا تعلق مظفرآباد سے ہے مظفرآباد (مانيٹرنگ ڈيسک) پاکستانی زير انتظام کشمير ميں کورونا وائرس نے ايک اور شخص کی جان لے لی ہے۔ اموات کی کُل تعداد 20 ہو گئ ہے جبکہ گزشتہ چوبيس گھنٹوں ميں 32 نۓ افراد ميں وائرس کی تصديق بھی ہو چُکی ہے۔ نۓ تصديق ہونيوالے مريضوں ميں سے 19 کا تعلق مظفرآباد ،ميرپور 4 ،بھمبر 6 جبکہ 3 کا تعلق کوٹلیRead More


ترمیم میں ترمیم۔۔آزاد جموں و کشمیر تحریر: شفقت راجہ

ٓمتنازعہ ریاست جموں کشمیر و لداخ کے پاکستانی زیر انتظام حصہ آزادجموں وکشمیر یا آزادکشمیر کا آئینی و انتظامی ڈھانچہ ہمیشہ ہی سے ایک نازک موضوع رہا ہے جسے دراصل حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر کے درمیان 1949میں طے پانے والے معاہدہ کراچی میں باقاعدہ ترتیب دیا گیا تھا۔ آزادکشمیر بظاہر ایک ریاستی نمونہ ہوتے ہوئے بھی کوئی مقتدر ریاست نہیں ہے کہ یہ توقع رکھی جائے کہ وہ اس مقتدر حیثیت کے مطابق اپنے لئے کوئی آئینی و انتظامی ڈھانچہ خود مرتب کر سکے۔ اس ضمن میں پاکستان کےRead More


کروٹ ڈيم: رياستی عوام کو کچھ نہيں ملے گا!!

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر سے پچیس سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو رہی ہے، پانچ ہزار میگاواٹ سے زائدکے منصوبہ جات زیر تکمیل ہیں،جبکہ اس خطے کی کل ضرورت محض چار سو میگاواٹ کے قريب ہے۔ وفاق کی جانب سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی حکومت کو 2.57روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ جبکہ عام صارفین کو واپڈا ٹیرف کے مطابق تیرہ سے بیس روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ دریائے جہلم پربننے والے کروٹ ہولاڑ ڈیم سے پیدا ہونیوالی بجلی سے پاکستان کےRead More


چيئرمين پيپلز نيشنل الاہنس کا عوام کے نام پيغام، فروغ نسيم کو مناظرے کا بھی چيلنج

پیارے ہموطنو! ھمیں تو پچھلے 73 سالہ پڑوسی ملک پاکستان کے حکمرانوں، بالادست طاقتوں کی جموں کشمیر بارے پالیسی کا بھی بخوبی علم ہے اور 22 اکتوبر 1947 سے لیکر تاحال جو جو کشمیری عوام کے جذبات کا کھلواڑ کیا گیا۔ ھمارے قدرتی و معدنی اور افرادی وسائل کا بیدردی سے استحصال کیا گیا۔ جموں کشمیر کو غلام رکھنے کیلئے کیا کیا سازشوں کے تانے بانے بنے گئے۔ معصوم و نہتے کشمیریوں کا قتل عام کروایا گیا ہر ایک عمل کا بھی ادراک رکھتے ہیں۔ پی این اے کی لیڈرشپRead More


وائرس کوپھیلنے سے روکا جا سکتا تھا: نوم چومسکی

اس وائرس کوپھیلنے سے روکا جا سکتا تھا۔ وبا پھیلنے سے لگ بھگ دو ماہ پہلے گذشتہ برس اکتوبر میں امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار ہیلتھ سیکیورٹی میں عالمی اقتصادی فورم اور بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک ممکنہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ایونٹ دو سو ایک کے نام سے کمپیوٹرائزڈ مشق کی گئی۔ اس مشق سے جو نتائج اخذ کیے گئے ان کو کسی سیاسی فیصلہ ساز نے نہ دھیان سے پڑھا نہ کوئی حکمتِ عملی بنانے کا تکلف کیا۔مگر فیصلہ سازRead More


سویڈن میں ایک پراسرار موت نے پورے یورپ میں جلاوطن بلوچی کارکنوں کو جھٹکا دیا:عبدالحئی کاکڑ ابوبکر صدیق

ساجد حسین اپریل کے آخر میں سویڈن میں مردہ پائے گئے تھے۔ وہ مارچ کے شروع میں لاپتہ ہونے کی اطلاع دے رہا تھا۔ انھوں نے جنوب مغربی پاکستان میں اپنے آبائی وطن بلوچستان میں خطرے سے فرار کے لئے بہت سے خطرات کا مقابلہ کیا ، جہاں دو عشروں قبل شروع ہونے والی علیحدگی پسندی کی بغاوت کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔ لیکن سویڈن میں بلوچستان کے ایک جلاوطن صحافی کی پراسرار گمشدگی اور ان کی موت کے بعد سیکڑوں جلاوطن بلوچ کارکنوں کو ایکRead More


‏مسلم سائنس دانوں کا جو حشرمسلمانوں کے ہاتھوں: شکریہ وقار جارال

‏مسلم سائنس دانوں کا جو حشرمسلمانوں کے ہاتھوں ہوا وہ عوام کو نہیں بتایا جاتا۔ آج بڑے فخرسے کہا جاتا ہے کہ وہ ہمارے مسلم سائنس دان تھے۔ ان میں سے چار سائنسدانوں کا مختصر احوال پیش خدمت ہے ‏یعقوب الکندی ‏فلسفے، طبیعات، ریاضی، طب، موسیقی، کیمیا اور فلکیات کا ماہر تھا۔ الکندی کی فکر کے مخالف خلیفہ کو اقتدار ملا تو مُلّا کو خوش کرنے کی خاطر الکندی کا کتب خانہ ضبط کر کے اس کو ساٹھ برس کی عمر میں سرعام کوڑے مارے گئے۔ ہر کوڑے پر الکندیRead More


میرپور میں گزشتہ چند دنوں کے دوران خانہ بدوش قبیلے کی تین خواتین لاپتہ

چلتے چلتے 2020-05-18 میرپور میں گزشتہ چند دنوں کے دوران خانہ بدوش قبیلے کی تین خواتین لاپتہ ہوئیں جن میں ایک پینتیس سالہ خاتون اس کی ڈیڑھ سالہ بچی اور اٹھارہ سالہ جوان نند شامل تھیں یہ عورتیں دن کو بھیک مانگنے چیچیاں سے میرپور شہر گئیں جنہیں موٹر سائیکل پر ان کا ایک رشتہ دار چھوڑ آیا شام کو حسب معمول جب یہ واپس گھر نہ پہنچیں تو ان کے گھروالوں نے سمجھا کہ شاید انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہو گا بعد میں یہ مختلف تھانوں میں بھیRead More


مسئلہ کشمیر اور پاگل پن:عرفان حسین

سوشل میڈیا پر آج کل ‘لال ٹوپی’ والے زید حامد کی وڈیو گردش کر رہی ہے۔ بڑی عمدگی سے سر پر ایک طرف کو جھکی سرخ ٹوپی سجائے اور ہاتھوں میں رائفل تھامے وہ ناظرین کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ عنقریب بھارت کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج سے کندھے سے کندھا ملانے کے لیے تیارہوجائیں۔ اگرچہ مستقبل کے یہ جنگجو کافی غیر سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں مگر یہ دائیں جانب کے ایک چھوٹے لیکن نمایاں حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمارےRead More