Main Menu

April, 2021

 

ڈڈيال: فری تنویر اینڈ سفیر کمپئین کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید چوک میں احتجاجی تقریب کا انعقاد

آزادی پسندوں کو بھکاری بنانے کی کوشش کر جا رہی ہے، آزادی کی راہ ميں سزائيں معنی نہيں رکھتيں، رياستی و عدالت گردی کی مذمت کرتے ہيں، ڈڈيال کے عوام کی بے حسی قابلِ افسوس، تنوير احمد اور سفير کو غیر مشروط رہا کيا جاۓ، مقررين پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے علاقے ڈڈیال ميں جھنڈا کیس کے اسیران راجہ تنویر احمد اور سفیر احمد کی رہائی کے لیے قائم فری تنویر اینڈ سفیر کمپئین کی کال ہر اتوار کو آزاد کشمیر بھر سے قافلے 16 مارچ سےRead More


انسان اور زمین کی حکومت؛ تحریر: زکریا ساقی

پونچھ ٹائمز قسط 02 پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا چلیپا اور نبلیث دو الگ الگ جنات کے قبیلے میں پیدا ہوئے چلیپا جن تھا اور نبلیث جننی. دونوں کی بہادری اور بےباکی کی وجہ سے ان کے دشمن قبائل ان دونوں قبیلوں سے ڈرتے تھےچناچہ ان دونوں قبیلوں کے سرداران نے سوچا کہ اگر ان دونوں کی آپس میں شادی کر دی جائے تو دونوں قبائل باقی قبیلوں پر راج کریں گےاور ان کے تابع دار رہیں گےلہذا اس بات کو عملی جامع پہنا دیا گیا چلیپا اور نبلیثRead More


وہ لڑکی؛ سعيد ابراہيم کا افسانہ

وہ لڑکی میرے اعصاب پہ بری طر ح چھا چکی تھی۔ ذہن سے اس کی صورت محو ہی نہیں ہوتی تھی حالانکہ مجھے ابھی تک اس کا چہرہ بہت غور سے دیکھنے کا نہ تو موقع ملا تھا اور سچ کہوں تو ہمت بھی نہیں پڑی تھی۔ مگر پھر بھی میں پورے تیقن کے ساتھ دعویٰ کرسکتا ہوں کہ اٹھائیس برس کی زندگی میں آج تک اتنا حسین چہرہ حقیقت میں تو دور کی بات، کبھی فلم میں یا ٹی وی پر بھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم مشرق کے باسیوںRead More


میانمار: باغی گروہوں کا فوج کیخلاف جاری عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک میانمار کے دس اہم نسلی باغی گروپوں نے فوجی جنتا کے خلاف جاری عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان سے خدشہ بڑھ گیا ہے کہ یہ جنوبی ایشیائی ملک مزید بد امنی کا شکار ہو سکتا ہے۔ میانمار کی فوج اور مسلح نسلی گروپس کے درمیان عرصہ دراز سے مسلح جھڑپوں کا سلسلہ گاہے گاہے جاری ہے۔ ہفتے کو ایسے دس باغی گروپس نے آن لائن ملاقات میں ملک کی فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کی مذمتRead More


ويلفيئر تنظيموں کا رحجان ، رياست اور ہماری ذمہ دارياں؛ تحرير: رضوان اشرف

ويلفيئر تنظيموں کا تصور انتہائ صحت مند ہے چونکہ ويلفيئر تنظيميں حکومت اور سماج کا بوجھ بانٹ ليتی ہيں جسکی وجہ سے سماج کے پسے ہوۓ افراد کی کمر پہ لدے بوجھ ميں کسی قدر کمی آ جاتی ہے۔ مگر ويلفيئر کو فيشن کے طور پر لينے والے احباب کی نذر چند گزارشات کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ رياست کا بنيادی فرض ہے کہ وہ اپنے شہريوں کو بنيادی انسانی ضروریات مہيا کرے۔ رياست چونکہ تمام ادارے رکھتی ہے اور عوام اپنی جيبوں سے ٹيکس ادا کر کے رياست کو اسRead More


کورونا ايس او پيز کی خلاف ورزی ، سردار قمرالزمان، ضياء القمر سميت 10 افراد کيخلاف ايف آئ آر درج

راجہ وحيد، راجہ عمران اکرم، راجہ گلزار، راجہ الياس، راجہ محمد اکرم، راجہ کبير،ساجد کبير، راجہ خضر سميت ديگر ميزبانوں کے نام بھی ايف آئ ميں شامل سردار قمرالزمان سے ضلعی انتظاميہ کی ملاقات اُنکے گھر پر ہوئ جس ميں انہوں نے پروگرام مؤخر کرنے کی يقين دہانی کروائ ، يقين دہانی کے باوجود پروگرام ميں شرکت کی، ايف آئ آر کا متن پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں پاکستان پيپلزپارٹی آزادکشمير کی جانب سے گزشتہ روز حلقہ شرقی باغ کے گاؤں پدر گلشير خانRead More


اسلام آباد: جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کا دھرنا، صداقت کشميری سميت متعدد کارکن گرفتار

پونچھ ٹائمز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کے چيئرمين صداقت مغل کشميری متعدد کارکن ڈی چوک سے گرفتار کر لئے گۓ ہيں۔ تفصيلات کے مطابق جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کے کارکنان تنوير احمد و سفير کی گرفتاری و سزاؤں، گلگت بلتستان بارے پاکستانی حکومت کے عزائم و ديگر بارے احتجاج کر رہے تھے۔ جموں کشمير لبريشن فرنٹ نظرياتی کے کارکنان نے آج اسلام آباد پريس کلب سے ڈی چوک کی جانب پر امن مارچ کيا اور ڈی چوک ميں آ کر دھرنا دےRead More


پيپلزپارٹی کا پدر گلشير جلسہ ، کورونا ايس او پيز کی خلاف ورزی پر متعدد کارکنوں کيخلاف ايف آئ آر درج

پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں پاکستان پيپلزپارٹی آزادکشمير کی جانب سے گزشتہ روز حلقہ شرقی باغ کے گاؤں پدر گلشير خان ميں ايک شموليتی پروگرام کا انعقاد کيا گيا تھا۔ گزشتہ روز اس سلسلے ميں ڈپٹی کمشنر باغ نديم جنجوعہ اور ايس پی باغ مرزا زاہد نے پاکستان پيپلزپارٹی کے سينئر رئنما اور سابق وزير حکومت اور اميد وار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار قمرالزمان خان کے گھر اُن سے ملاقات کی تاہم زرائع کے مطابق سردار قمرالزمان نے جلسہ ملتوی کرنے سے انکارRead More


ہم غلام کیوں ہیں ؟ کیوں رہينگے؟ تحریر:ہاشم قریشی

آ ج ایک پوسٹ “آزاد کشمیر” کے رہنے والے مڈل ایسٹ میں جو مزدوری کرتا ہے دیکھنے پر ان لوگوں کی معصومیت اور جذباتی پن و “جدوجہد آزادی ” کے ساتھ غیرحقیقت پسندانہ رویہ رکھنے پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ آج سوشل میڈیا عام ہونے اور دنیا کے لمحہ لمحہ بدلتےحالات پر 10 سال کے بچے کو بھی سچائی کا احساس ہورہا ہے۔ مگر بہت افسوس ان لوگوں پر ہے جو گلگت بلتستان اور “آزاد کشمیر” میں پاکستان کی غلامی میں رہ کر, بجائے اسکے کہ “اپنے وطن کےRead More


انسان اور زمین کی حکومت؛ تحریر: ذکریا ساقی

قسط نمبر 01 اللہ تعالی نے ارضی اور سماوی (زمین و آسمان) مخلوق کو پانچ مختلف قوتوں یعنی نمبر 1: عقل نمبر 2: وہم نمبر 3: خیال نمبر 4: شہوت نمبر 5: غضب سے ترتیب اور ترکیب دے کر پیدا کیا ہے- اس طرح ترکیب اجزاء اور کیفیت کی نسبت مخلوقات کی چار قسمیں ہیں مخلوقات کی پہلی قسم جس کی عقلی قوت وہم و خیال اور شہوت اور غضب پر بھاری ہوتی ہے- یعنی عقلی قوت کے سامنے ان چیزوں کا حکم بےمعنی اور بےحقیقت ہوتا ہے- بلکل اسیRead More