Main Menu

Chief Editor

 

القائدہ اور افغان جہاد | افروز رند

یہ ایک اسٹرٹجیک وارتھی جسے آپریش سائیکلون کا نام دےکر شروع کیا گیا تھا’ اور اس مقصد کیلئے سعودی عرب نے دل کھول کر رقم خرچ کیا اور پاکستانی سرزمیں لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال ہوئی’ 1983 کو سعودی عرب کی سربرائی میں (سات ) 7 مجاہدیں گروپوں کے ایک اتحاد کی تشکیل ہوئی جن کے نام یہ ہیں’ حزب ال سلام’ محاذ ملی ‘ جمیعت اسلام ‘ اتحاد اسلام ‘ حزب اسلام خالص اور حرکت انقلابَ اسلام۔ یہ تمام گروپس سنی اسلام پسندوں کے تھے اور سوائے ایک کےRead More


پاکستان میں ریاست پر تنقیدکرنیوالے گرفتارافراد کو رہا کیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کے عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ٹوئٹر پر ’ریاست پر تنقید‘ کرنے پر گرفتار کیے گئے 8 افراد کو فوری طور پر رہا کریں۔جنوبی ایشیا کے لیے انسانی حقوق کی تنظیم کی ڈائریکٹر ڈنوشیکا ڈسانائیکے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کو ایسے لوگوں کو سزا دینے کے لیے ڈریکونین پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کا استعمال بند کرنا چاہیے جو صرف آن لائن اظہار رائے کیRead More


امریکی مداخلت کے چرچے تحریر: پرویز فتح، لیڈز

گذشتہ تین ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک ہیجان کی کیفیت طاری ہے، اور ملکی سیاسی معاملات میں امریکی مداخلت کے چرچے ہو رہے ہیں۔ ہفتہ 9 مارچ کی شب تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے معزول ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اچانک انکشاف کیا کہ اُن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک خطرناک بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ اگلے ہی روز اتوار 27 مارچ کو اسلام آباد میں اُن کا جلسۂRead More


عدالتی فیصلوں کی تاریخ کیا ہے ؟ بیرسٹر حمید باشانی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرار داد پیش ہونے کے بعد ملک کی سیاست ایک ڈرامائی صورت اختیار کر چکی ہے۔ جس وقت میں یہ سطور لکھ رہا ہوں، اس وقت یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا قرارداد کے بارے میں رولنگ آئین و قانون کے مطابق تھی یا نہیں۔ حزب مخالف نے عدالت میں یہ عرض گزاری ہے کہ قرارداد کے بارے میں ڈپٹی سپیکر کاRead More


روس یوکرین جنگ اور سامراجی کھیل

تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ سوشلسٹ بلاک کے خاتمہ، وارسا پیکٹ کی تحلیل، سوویت یونین کے انہدام اور سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نیٹو کو بھی تحلیل کر دیا جاتا، کیونکہ اُس کے قیام کے وقت یہی بتایا گیا تھا کہ اس کے قیام کا مقصد سرمایہ دار ممالک، بالخصوص مغربی یورپ کے ممالک کو سوویت یونین کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ لیکن اِس کے برعکس، امریکی سامراج نے اِسے نئی اُبھرنے والی عالمی قوتوںRead More


تیسری سوشلسٹ کانگریس اور نئی صف بندی

تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ قیامِ پاکستان کو 74 برس گزر جانے کے باوجود ہمارا وطن شدید معاشی، سماجی اور نظریاتی تضادات کا شکار ہے۔ برطانوی سامراج کے جانے کے بعد نمودار ہونے والی اِس ریاست نے اپنے عوام کو عالمی سامراجی یلغار اور نوآبادیاتی ریاستی ڈہانچے کے شکنجے میں جکڑے رکھا۔ گو کہ عوام کی غلامی شروع دِن سے جاری ہے، تاہم سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد سامراجی صف بندیوں اور سرمایہ دارانہ معیشت میں تبدیلیوں کے باعث پاکستان کے اندرونی مسائل بڑھتے چلے گئے ہیں۔ ہرRead More


ریاست جموں کشمیر بشمول گلگت وبلتستان ایک ناقابل تقسیم وحدت اسکے حصے بخرے کرنے کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی وکلا کانفرنس

پاکستان کے زیر قبضہ ٓزاد جموں کشمیر کے ڈسٹرکٹ میرپوربار ایسوسی ایشن کے زیرانتظام مسلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، گلگت وبلتستان اور وکلا کے مسائل کے حوالے سے قومی وکلا کانفرنس میرپور بار کے صدر امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ کی صدارت اور سابق صدر بار ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کی میزبانی، سید احسن شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری میرپور بارنے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے، ممبر بار کونسل سردارطارق مسعود،آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری سردار سہیل قیصر ایڈووکیٹ، ہائیکورٹ بار کے صدر ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ،جنرلRead More


پاکستان اپنے زیرقبضہ جموں کشمیر اورگلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ آزادی پسند رہنما کنیڈا

کینیڈا کی کشمیری ترقی پسند جماعتوں نے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔کیلگری البرٹا کینیڈا میں بسنے والے ترقی پسند جماعتوں کے کارکنان کا اجلاس ڈاکٹر ساجد خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ساجد خان، ماجداشفاق حبیب رحمان ، ولید بابر، اسد قیوم، عاصم خان انجنیر سجاد جان نے شرکت کی۔پاکستانی مقبوضہ کشمیر پونچھ راولاکوٹ میں غیر قانونی طور پر قید جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹیJKNAP کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات اور نائب صدر جاوید جان جموں کشمیرRead More


کشمیر فائل میں کیا ہے ؟ بیرسٹرحمید باشانی

آج کل “کشمیر فائل “نامی فلم پر بڑا شور و غوغا ہے۔ اس پر تبصرے اور تجزیے ہو رہے ہیں۔ مجھ ایک دو چینلز پر اس فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے پر جوش رد عمل پر مجھے حیرت ہوئی۔ یہ رد عمل منفی بھی تھا، اور مثبت بھی۔ جو لوگ اس فلم کو پسند کرتے ہیں وہ اس کو بے عیب الہامی دستاویز کی طرح منوانا چاہتے ہیں، جس میں صرف خو بیاں ہی خوبیاں ہیں، اور خامیRead More


ہائی گیٹ قبرستان، 17 مارچ 1883ء، لندن.. کامریڈ شہباز

14 مارچ کو دوپہر پونے تین بجے ہمارے عہد کا عظیم ترین مفکر ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گیا۔ وہ بمشکل دو منٹ کے لئے ہی تنہا رہا اور جب ہم واپس آئے تو وہ اپنی کرسی پر سکون کی نیند سو رہا تھا۔۔ابدی نیند۔اس شخص کی وفات نے امریکہ اور یورپ کے جنگجو پرولتاریہ اور تاریخ کی سائنس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اس عظیم روح کی پرواز سے پیدا ہونے والے خلا کا ادراک جلد ہی ہونے لگے گا۔جس طرح سے ڈارون نے نامیاتی فطرت کے قانونRead More