Main Menu

August, 2020

 

پاکستان کو جناح کی 11 اگست کی تقریر میں کیے گئے عہد کا احترام کرنا چاہئے

پریس ریلیز لاہور ، 11 اگست چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کی ایماء پر اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) کا کہنا ہے کہ ریاست اور معاشرے دونوں کو جناح کے اس نقطہ نظر کے حوالے سے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے کہ مذہب یا عقیدہ ایک ذاتی معاملہ ہے اور اس بناء پر شہریوں کے درمیان کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جانا چاہئے۔ اس تاریخی تقریر کے 73 سال بعد بھی پاکستان کی اقلیتیں دوسرے درجے کی شہری ہیں اور انRead More


آزادی پسندوں اور کشمیری نیوز چینلز پر ایف ائی آر کی بھرپور مذمت، حقوق کی بات غداری نہيں؛ محمد رضوان مرزا

صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سیری محمد رضوان مرزا نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی زير انتظام کشمير ميں AK_News اور دیگر چینلز پر بے بنیاد ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں جو آزادی کی بات کرتا ہے اس کو غدار کہہ کر اس پر ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے جو اپنے حقوق کی بات کرتا ہے اس کو مجرم کہہ کر اس پر بھی ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے جو سچ خبر دیکھاتا ہے اسے پروپگنڈا کہہRead More


اختلاف راۓ؛ تحرير: الياس خالد

کسی معاشرے میں اختلاف رائے کا ہونا اس معاشرے میں زندہ انسانوں کے وجود کا ثبوت ہے۔ اختلاف رائے انسانی ذہن کے دریچوں کو کھولتا ہے اور اندازِ تفکر میں وسعت پیدا کرتا ہے۔تاہم جہاں اختلاف رائے معاشرے کیلیے سودمند ہے وہیں خوامخواہ کا اختلاف بگاڑ بھی پیدا کرتا ہے۔ اختلافات زندگی کا حُسن ہوتے ہیں۔ یہ اتنے حُسین ہوتے ہیں کہ یہ سوچ اور فکر کو ایک نئی راہ پر ڈال کر اس کے لیے کامیابی کے راستے کھول دیتے ہیں۔یہ اتنے پاور فُل ہوتے ہیں کہ بعض اوقاتRead More


حُريت آر پار، تحرير : ہاشم قريشی

جب کوئی شخص یا گروپ یا پارٹی لوگوں کے مفادات کے خاطر لوگوں سے بے بہا قربانیاں وصول کریں،عصمتیں لٹوایں ،جائدادیں جلوادیں، جیلوں میں 10/15/20/24سالوں تک سزائیں کٹوادیں ،پھانسیاں چڑھادیں تو لوگوں کا حق بنتا ہے بلکہ ہوتا ہے کہ وہ ان لوگوں ۔گروپوں اور پارٹیوں سے حساب بھی مانگیں کہ ” ہم تو لُٹ گئے مٹ گئے مگر تم نے یہ عمارتیں اور کاروبار اور یہ عیش و عشرت کے وسائل کہاں سے پیدا کئے یا لائے ؟ اس طرف NIA نے حُریت اور دیگر ” صہولت کاروں ”Read More


پہاڑی زبان تاریخ کے اورق سے ؛تحرير : الياس خالد

پہاڑی زبان اپنی دیگر قریبی لہجوں پوٹھوہاری پہاڑی ،گوجری، ہندکو کی طرح پندرہ سو قبل مسیح پراگرت سنسکرت جو عوام الناس میں رائج چلی آرہی ہے اور کلاسیکل سنسکرت جو قندھار ٹیکسلا یعنی موجودہ پوٹھوہار میں سرکاری طور پر رائج تھی یہ انڈس سولائیزیشن کا حصہ ہے سندھی اور گجراتی بھی صوتی حوالوں سے پراگرت سنسکرت کا حصہ ہے۔فی زمانہ یہی صوتی لہجہ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور ،کوٹلی بھمبر اور باغ ،راول کوٹ اور پیر پنجال کی پوری پٹی کے دونوں اطراف پاکستان اور بھارت کے زیر کنٹرول جموںRead More


تقسيمِ رياست کے حقائق، رياست جموں کشمير کے عوام کو اپنے حقوق کيليے اُٹھنا ہو گا، انتخاب: زاہد خان

برٹش انڈین ایکٹ کے پاس ہونے کے بعد 565 ریاستوں کو دو نئے بننے والے ممالک میں سے ایک کے ساتھ Merge کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ریاست جوناگڑھ، حیدرآباد اور گووا۔ جو کہ ڈائریکٹ برٹش کے کنڑول میں نہیں تھیں۔ ریاست جموں کشمیر معاہدہ امرتسر اور معاہدہ لاہور کے تحت وجود میں آئی تھی جس کی اکثریت مسلمان تھی۔ ریاست جوناگڑھ میں ہندو اکثریت اور بادشاہ محبت خان مسلمان تھے۔ ریاست حیدرآباد بھی اسی طرح مسلمان بادشاہ نظام اور اکثریت غیر مسلم تھی۔ ریاست گووا تقریبا” 450 سالوںRead More


باغ: عوامی حلقوں کی جانب سے پروفيسر سعيد اسد کی گرفتاری کی شديد مذمت


تحریک آزادی کشمیر کيا ہے؟ تحریر: اسدنواز

یہ تحریک آزادی کشمیر ،مسلہ کشمیر اجاگر کرنا،وغیرہ یہ سب کیا ہے، گزشتہ بہتر سالوں سے بالعموم اورکم وبیش پینتیس سالوں کے تجربے سے بالخصوص یہ بات واضع ہو گئی ہے کہ یہ سب ایک فراڈ کا کاروبار ہے جسکے ساتھ اعلی١ سطح کے درجنوں افراد،درمیانی سطح کے سینکڑوں اور نچلی سطح کے ہزاروں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے، جرنیلوں کے دفاعی بجٹ سے شروع کریں،سیاستدانوں کے مسلہ کشمیر اجاگر کرنے کے نام پر بیرون ممالک کے دوروں ،سیر سپاٹوں، وزارت امور کشمیر،کشمیر لبریشن سیل،کل جماعتی حریت کانفرنس، متحدہRead More


کامریڈ نذیر عباسی شہید کا راستہ ؛ تحرير: مشتاق علی شان

کراچی کے ماڑی پور انوسٹی گیشن سینٹر یعنی فوجی عقوبت خانے میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے نوجوان مرکزی رہنما کامریڈ نذیر عباسی شہید کے ماورائے عدالت قتل کو چالیس سال کاعرصہ گزر چکا ہے۔ فاشسٹ فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاءالحق پر پاکستان کو کمیونسٹوں کے لیے دوسرا انڈونیشیا بنانے اور خود وہاں کے خونخوار فوجی ڈکٹیٹر جنرل سوہارتو بننے کا خبط سوار تھا۔ سوہارتو،پنوشے اور ایوب خان سے لیکر ضیاءالحق ،پرویز مشروف جیسے کردار جب جب اور جہاں جہاں جمہوریت پر شبِ خون مارتے ہیں تو ان کی پشتبانی کےRead More


غير آئينی تعينات ججز کا حلف لينا قابلِ اعتراض کردار، تعيناتياں ميرٹ پہ ہونی چاہيں، راجہ امجد علی

مظفر آباد (ويب ڈيسک) کل آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین راجہ امجد علی خان نے ججز کی تقرری کے حوالے سے ایگزیکٹو کے علاوہ عدلیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور یہ سوال اٹھایا کہ آج تک عدلیہ کے جن 12 ججز کو فارغ کیا گیا ہے ان کی اولین تعیناتی کے ذمہ داران کا محاسبہ کیوں نہیں ہو سکا۔ اس میں سب سے زیادہ قابل اعتراض کردار خود اعلیٰ عدلیہ کے ان چیف جسٹسز کا ہے جو ایسے ججز کا حلف لیتے ہیں جنRead More