Main Menu

Monday, July 20th, 2020

 

بلیک جمہوریت ؛ تحرير: وسیم حیدر

میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں! میری بات؟ جی ! آپ سے بھی اتفاق ہے سر میری سنی آپ نے؟ جی ! آپ کی بات ایک دم ٹھیک ہے اتفاق کرتا ہوں! داہنے کندھے سے ایک اور شخص ہاتھ ٹکراتے ہوئے کہنے لگا میری رائے کیسی لگی؟ جی آپ کی رائے نے من موہ لیا ہے! نیتا جی نے اسے جواب دیتے ہوئے کہا سامنے سے چار پانچ لوگوں کو چیرتے ہوئے ایک قد آور شخص آگے آیا اور کہا! میری بات یاد ہے ناں آپ کو؟Read More


مسمار ہونے والا میرج ہال اور بوڑھے کی سرخ آنکھیں؛ تحریر : ظفر محمود وانی

میر پور کے نزدیکی قصبہ چکسواری میں چند روز قبل ایک شاندار کئی منزلہ میرج ہال کے اچانک مسمار ہو جانے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جس میں اس میرج ہال کے مالک اور ان کا جواں سال بیٹا بھی حاں بحق ہو گئے ۔ اس افسوسناک واقعے نے جہاں میر پور اور گردو نواح کے عوام کو بوجوہ خوفزدہ بھی کر دیا اور عوام میں اس اچانک مسمارگی کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں ، کیونکہ میر پور کے علاقے میں کچھ عرصہRead More


سیاست کے فرعون سے چند اقتباسات ، انتخاب: قمر خليل

جون 1857 کو ملتان چھاونی میں پلاٹون نمبر دس کو بغاوت کے شبہے میں نہتا کیا گیا اور پلاٹون کمانڈر کو بمعہ دس سپاہیوں کے توپ کے آگے رکھ کر اڑا دیا گیا۔ آخر جون میں بقیہ نہتی پلاٹون کو شبہ ہوا کہ انہیں چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں فارغ کیا جائے گا اور انہیں تھوڑا تھوڑا کرکے تہہ تیغ کیا جائے گا۔ سپاہیوں نے بغاوت کر دی تقریبا بارہ سو سپائيوں نے بغاوت کا علم بلند کیا۔ انگریزوں کے خلاف بغاوت کرنے والے مجاہدین کو شہر اور چھاونی کے درمیانRead More


نکیال : المناک ٹریفک حادثے ميں 4 افراد جاں بحق 3 زخمی

نکيال (ويب ڈيسک ) فتح پور تھکیالہ ،موہڑہ سے کوٹلی جانے والا کیری ڈبہ پئیر نسوڑہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گيا جس کے نتيجے ميں 2خواتین اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گۓ۔ لوکل ميڈيا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتايا ہے کہ گاڑی کیری بولان نمبر 591 کھنڈیل پیر نسوڑہ کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتيجے ميں ايک بچی اور 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گۓ جبکہ 3 افراد زخمی ہوRead More


تاریخی ناموں کو چھیڑنا تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے، شفقت انقلابی

گلگت بلتستان (ويب ڈيسک) معروف قوم پرست رہنما شفقت علی انقلابی نے کہا ہے کہ تاریخی ناموں کو چھیڑنا تاریخ مسخ کرنے کے مترادف ہے ۔ ڈیڈنگ داس، گجرداس، متون داس، ہینی، التیت، بلتیت جیسے تاريخی ناموں کو ساٹھ کی دہائی کے بعد مٹاکے محمد آباد، سلطان آباد، رحیم آباد سے خدا آباد اور یہ آباد وہ آباد کہنے کا آغاز کیا گیا ۔ اب یہ بیماری غزر سے بلتستان تک پھیل چکی ہے۔ پرانے ناموں کے پیچھے تاریخ موجود ہوتی ہے ۔ نام بدلنے کا مطلب تاریخ پر وارRead More