Main Menu

Afzal

 

راولپنڈی میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر راولپنڈی کے علاقے پنڈوری بلاک 10سے دریافت ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 27 لاکھ 60 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور 832 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔


انسان سے جانور میں کورونا وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا

انسان سے جانور میں کورونا وائرس کی منتقلی کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے پالتو کتے میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انسان سے جانور میں اس وائرس کے منتقل ہونے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ ہانگ کانگ کی شہری 60 سالہ خاتون کے چھوٹے پالتو کتے کو جانوروں کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا جہاں اس کے وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تاہم کتے میں وائرس کے انفیکشن کی شدتRead More


12 کروڑ روپے مالیت کی رولز روئس اب ٹیکسی کے طور پر بھی دستیاب

بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین رولز روئس گاڑی پر لگے ٹیکسی کے بورڈ نے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنہری رنگ کی رولز روئس گاڑی پر ٹیکسی کا بورڈ لگا ہوا ہے۔ سریس چندر نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیلے نمبر پلیٹ والی مہنگی ترین گاڑی کو ٹرک پر لایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک رولز روئس گاڑی کی ایکRead More


’پنجاب میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کا کوئی کیس نہ ہونے کی تصدیق کردی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے عثمان بزدار نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 مریض ہیں اور پنجاب میں وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں3 اسپتال مکمل تیاری کے ساتھ مختص کردیے ہیں، صوبے کے بنیادی مراکز صحت میں بھی انتظامات موجود ہیں اور پنجاب میں جہاں ائیرپورٹ ہیں وہاں50 یونٹ بنائے گئے ہیں، اس کےعلاوہ  حکومت نےRead More


نواز شریف کی واپسی کیلیے حکومتی خط کی حیثیت ردی سے زیادہ نہیں: شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پاکستان میں جو اندرونی خطرات پیدا کیے گئے ہیں، وہ ہمارے وجود کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کراچی پہنچے جہاں انھوں نے سابق گورنر محمد زبیر اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا دوسال میں سب نے دیکھ لیاRead More


سابق امریکہ کے وی پی بائیڈن نے 9 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ، سینڈرز کیلیفورنیا کو سپر منگل کی پہلی پرائمری میں لے گئے

سابق امریکہ کے وی پی بائیڈن نے 9 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ، سینڈرز کیلیفورنیا کو سپر منگل کی پہلی پرائمری میں لے گئے


جے۔کے۔پی۔این۔پی کا یومِ تاسیس اور برسٹر قربان علی کی جدوجہد

ریاست جموں کشمیر و اقصائے تبتہا 16 مارچ 1846 کو معائدہ امرتسر کے تحت معرضِ وجود میں آئی جس کے بانی مہاراجہ گلاب سنگھ تھے۔ یہ ریاست ٹھیک ایک سو ایک سال بعد 1947 میں مذہب کی بنیاد پہ تقسیم کر دی گئی۔ انگریز سامراج نے ہندوستان میں آزادی اور انقلاب کے لیے جدوجہد کرنے والے انقلابی ہیرو بھگت سنگھ کو پھانسی پر چڑھا کر متحدہ سوشلسٹ ہندوستان کی تحریک کو نقصان پہنچایا اور عوام میں مذہب کی بنیاد پہ نفرتیں، تنگ نظری، تعصب اور دشمنی پیدا کرتے ہوئے 1947Read More


فطری زاویہ قانون بقا مادہ

مادے کی سادی حالتوں میں ان کے اصول سمجھنے کے لیئے ہمیں کچھ رواجی اور معمول کے تصورات میں ترمیم کرنی ھوگی۔ جیسے ہم منطق کے بارے میں یہ تصور کریں کہ منطق سے ہمیشہ مطلق اصولوں کے تحت کام لیا جاتا ہے. مگر مادے کے کائناتی قوانین میں مطلق منطق کا کوئی اصول مستقل نہیں ہوتا۔ اس کا مقصد ہے ہمیں اپنے منطق کو مطلق توازن سے علیحدگی اور بے توازن سادگی کی طرف رجوع کرنا ہوگا. تاکہ ہم نتائج کے حوالے سے حقیقت شناسی کا مظاہرہ کر سکیں۔Read More


اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچ قومی تحریک کی موجودہ ابھار اور پاکستانی مظالم پر اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی مظالم میں اضافہ اور تیزی اور شدت میں سختی لائی گئی ہے۔ آج اجتماعی سزا کے طور پر بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی حراست کے نام اغوا کرکے نامعلوم خفیہ ٹارچر سیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔ اس سے یقیناًیہ بات واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ بلوچ قومی جہد آزادی پختہ ہو کر سامنے آئی ہے۔ اس سے قابض پاکستانRead More


تفتان: پاکستان ہاؤس قرنطینہ میں رکھے گئے افراد سے بھر گیا

تفتان: پاک ایران بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں قرنطینہ میں رکھےگئے افرادکی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ تفتان اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف سرحدی علاقوں میں صوبائی حکومت کے اعلانات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق تفتان میں زائرین کے لیے مختص پاکستان ہاؤس مسافروں سے بھرگیا جس کے باعث دیگر مسافروں کو ٹاؤن ہال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 3 ہزار سے زائد مسافرRead More