Main Menu

Tuesday, May 24th, 2022

 

25 مئی تاج بلوچ کا جنم دن.. ادب کے تاج، تاج بلوچ کا جنم دن! تحریر : سجاد ظہیر سولنگی

سماجی سائنِس کا مطالعہ کیا جائے، تو ادب اور سماج کا رشتہ ایک اٹوٹ تعلق بن چکا ہے۔ جسے دوسرے الفاظ میں ترقی پسند ادب کہا جاتا ہے۔ ایسا ادب جو سماج میں محنت کشوں، دہکانوں اور مظلوموں کے حقوق کی ترجمانی کرے۔دھرتی کے خلاف اٹھنے والی سازشوں کو بے نقاب کرے،سماج میں ایسے ادب کی بنیادیں اوّلین ہیں۔ اس کی عملی شروعات انسانی تاریخ کے شروع ہونے کے بعدسے ہی انسانی عوامی جدوجہد سے نظر آتی ہیں۔ اس کے لیے تحریکی طور پر دیکھا جائے تو20 ویں صدی میںRead More


لانگ مارچ کے بعد کیا ہوگا ؟ بیرسٹر حمید باشانی

ہجوم کی حکمرانی کسے کہتے ہیں۔ ہجومی حکومت کیا ہوتی ہے۔ انبوہ گردی کیا ہے۔ مابوکریسی اور اوکلوکریسی جیسی اصطلاحوں اور الفاظ کا کیا مطلب ہے ۔ یہ ساری اصطلاحیں اردو کے سیاسی لٹریچر میں مشکل اور اجنبی سی لگتی ہیں، مگر موجودہ حالات سے ظاہر ہے کہ اب پاکستان میں عوام اور دانش وروں کو مجبوراً ان اصطلاحوں کے بارے میں جاننا پڑے گا۔ دنیا کی دیگر زبانوں میں بھی یہ اصطلاحات عام ہو رہی ہیں۔ ان کے بارے میں لکھا اور بولا جا رہا ہے۔ دیگر مشکل اصطلاحوںRead More


کسان رہنما چوہدری فتح محمد کی دوسری برسی پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ

بدھ 25 مئی کو پاکستان کے نامور مارکسی دانشور اور کسان تحریک کے بے لوث راہنما کامریڈ چوہدری فتح محمد کے دوسری برسی ہے، جو اپنی 72 سالہ جہد مسلسل اور ترقی پسند تحریکوں کے ساتھ رفاقت نبھاتے ہوئے گزشتہ برس ہم سے جدہ ہو گئے تھے۔ وہ اس دھرتی کے ایک ایسے بیٹے تھے جو اپنے دیش سے، اس کی مٹی سے، اس کی تہذیب و ثقافت سے اور اس میں بسنے والے انسانوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ ایک سیدھے سادھے انسان، جن کو شہروں کے نامورRead More