يسين ملک کی زندگی کو خطرات لاحق ہيں، تقسيمِ رياست کی سازشوں کيخلاف قوم متحد ہو، سردار انور
يسين ملک کو علاج کی سہولت و جان کا تحفظ فراہم کيا جاۓ، ریاستی عوام بدترین غلامی کا شکار ہوکر بیرون ممالک ہجرت کرنے پر مجبور ہيں
مسلہ کشمیر کی آڑ میں نہ صرف بھارت اور پاکستان کی افواج ، حکمران اور ان کے پيدا کردہ کشمیری سہولت کار پل رے ہيں بلکہ سامراج اپنا اسلحہ بھی بیچ رہا ہے، سعید اقبال ، رضوان فاروق، اشرف گلشن، علی افسر ،خان الیاس خان سعد افسر خان
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
جموں کشمیر کمیونٹی (جبوتہ)کی طرف سے جموں کشمیرلبریشن فربٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈوکیٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد نيو يارک ميں کيا گيا جو کہ آل پارٹیز کانفرنس کی شکل اختیار کر گئ۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ھوے جموں کشمیرلبریشن فربٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ یہ وقت کا تقاضہ پوری قوم متحد ہو کرہی غاصب قوتوں کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کی آڑ میں جہاں ایک طرف بھارت اور پاکستان کی افواج ، حکمران اور ان کے پيدا کردہ کشمیری سہولت کار اور آلہ کار پل رے ہيں وہاں دوسری طرف بین الاقوامی سامراج اپنا اسلحہ بیچ رہا ھے جب کے ریاست کی عوام بدترین غلامی کا شکار ھو کر بیرون ممالک ہجرت کرنے پر مجبور ہيں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جیل میں پابند سلاسل موجودہ قومی آذادی کی تحریک کے ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کی جان کو بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت سے شدید خطرات لاحق ہيں۔ ایمنسٹی انٹرنشل کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ھے کہ یاسین ملک کو علاج کی سہولت اور جان کا تحفظ فراہم کرے ۔ بھارت اور پاکستان کے حکمرانوں کی طرف سے ریاست جموں کشمیرکی تقسیم کے خلاف بیرون ملک کشمیر کمیونٹی کو متحد ھو کر بھارت اور پاکستان کے سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے مظاہرےاور دھرنے دینے ہوں گے۔ تقریب سے معروف ترقی پسند رہنما سعید اقبال ، قوم پرست رہنما رضوان فاروق، اشرف گلشن، علی افسر ،خان الیاس خان اورسعد افسر خان نے بھی خطاب کیا اور ریاست بچاو… یاسین ملک بچاو مہم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More