باغ: شہزاد حسرت نے وسطی حلقے سے اليکشن لڑنے بارے مشاورتی اجلاس 27 مارچ کو طلب کر ليا
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں حلقہ ايل اے 15 وسطی باغ سے انتخابات ميں حصہ لينے بارے ترقی پسند رہنما شہزاد حسرت کی جانب سے مشاورتی اجلاس 27 مارچ بروز ہفتہ کو باغ ميں طلب کر ليا گيا ہے۔
جاری تفصيلات کے مطابق اجلاس کا انعقاد باغ کے ايک مقامی ہوٹل عثمانيہ ميں کيا جاۓ گا جس ميں شہزاد حسرت کی جانب سے تمام ترقی پسند اور محبِ وطن دوستوں کو شرکت کی دعوت دی گئ ہے۔
ياد رہے آزادکشمير بلکہ پاکستان اور خاص کر ايشيا بھر موروثی سياست کا رواج مضبوط ہے۔ آزادکشمير ميں بھی موروثی سياست ہی زوروں پر ہی جس کی وجہ سے سياسی جماعتيں چند خاندانوں کے گرد ہی گھومتی رہتی ہيں۔ چونکہ نظريات کی بجاۓ ذاتی و جماعتی مفادات ہی کو اس خطے ميں سياست سمجھا جاتا ہے جو کہ اصلا کاروبار اور عوام سے فراڈ ہوتا ہے۔ اس عجيب منطق نے نظريات اور کردار کی سياست کو اچھوت بنا کر رکھ ديا ہے اور نتيجتا معاشرے کی حالت سب کے سامنے ہے۔
شہزاد حسرت جيسے نوجوانوں کا انتخابات ميں حصہ لينے کا فيصلہ ايک انتہائ مثبت قدم ہے تاکہ عوام کے حقيقی ترجمان سامنے آئيں اور دولت و موروثيت کی لعنت سے معاشرے کی جان چھوٹے۔
شہزاد حسرت جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سينئر رہنما ہيں اور عوامی حلقوں ميں اپنا مقام رکھتے ہيں۔ اب ديکھنا يہ ہے کہ مشاورتی اجلاس ميں کيا فيصلہ کيا جاتا ہے مگر يہ روايت بہت اچھی ہے اور عام عوام کے دُکھ درد سمجھنے اور عوامی حقوق کے لئے لڑنے والے شخص کو ہی اسمبلی ميں جانا چاہيے جسکے لئے شہزاد حسرت جيسے نوجوانوں کی شروعات بہت اہم ہيں۔
ذرائع کے مطابق جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی اس دفعہ پورے آزادکشمير سے اپنے اميد وار سامنے لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم اس بارے ميں تاحال مزيد تفصيلات سامنے نہ آ سکيں۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More