ڈڈيال: آزادی پسندوں کی کُل جماعتی کانفرنس پر میزبان قیوم راجہ کا اظہار اطمینان
پونچھ ٹائمز
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں فری تنویر اور سفیر کمپئین کی طرف سے بلائی جانے والی آزادی پسندوں کی کل جماعتی کانفرنس پر کانفرنس کی صدارت کرنے والے حریت پسند رہنما قیوم راجہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سخت ترین لاک ڈائون کی پابندیوں کے باوجود نیلم، گلگت، پونچھ اور میرپور ڈویژن سے تقریبا ساری پارٹیوں کے نمائندگان کا وہاں پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تنویر احمد راجہ اور سفیر احمد کے خلاف عدالتی فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہیں اس لیے کانفرنس نے اسیران کی رہائی کے لیے عدالت میں سزائوں کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور سیاسی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا ۔
قیوم راجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مقیم سنجیدہ کشمیری رہنما نثار شاہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں چار رکنی کمیٹی سیاسی معاملات کی دیکھ بھال کرے گی جبکہ مقبول بٹ شہید چوک ڈڈیال میں دھرنے کے انتظامات کی ذمہ داری محمد ناظم، خواجہ سہیل احمد اور محمد عاطف کے پاس ہے۔ قیوم راجہ نے نوجوانوں سے دھرنا کمیٹی اور سیاسی کمیٹی متعینہ اسلام آباد کے ساتھ تمام انصاف پسندوں سے تعاون کی اپیل کی یے ۔
قیوم راجہ نے کہا انتظامیہ کو یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ تنویر احمد کی گرفتاری کی کے وقت پولیس کے غیر انسانی رویے اور طاقت کے غلط استعمال کے خلاف نوجوانوں کے اندر اب بھی سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اس لیے پر امن دھرنا دینے والے نوجوانوں کے ساتھ انتظامیہ کو اپنا رویہ درست رکھنا ہو گا اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور شر انگیزی پر نظر رکھنی ہو گی۔ قیوم راجہ نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے جو لوگ دوسرے شیروں سے مقبول بٹ شہید چوک ڈڈیال نہیں پہنچ سکتے وہ اپنے اپنے سٹیشن پر اظہار یکجہتی کریں۔ اسیران کے وکلاء سعد انصاری اور سردار ابرار آزاد نے عدالت میں بھی سزائوں کو چیلنج کر دیا ہے۔
Related News
پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور
Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More
اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز
Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More