Main Menu

ميرپور: انصاف کے تقاضے پورے کرنے ميں ٹال مٹول، تنوير احمد کی جيل ميں بھوک ہڑتال شروع

Spread the love

مقبول بٹ شہید چوک سے پاکستانی جھنڈا اتار کر کوئی جرم نہیں کیا، سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع تھی مگر ٹال مٹول کيا جا رہا ہے، تنوير احمد

تنوير کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا جا رہا ہے، فاروق حيدر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت رہا کريں ورنہ طوالت سے حکومت کيليے مسائل ہونگے، راجہ قيوم

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع ميرپور کی سنٹرل جيل ميں جھنڈا کیس میں قید برٹش کشمیری حریت پسند تنویر احمد نے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ تفصيلات کے مطابق تنویر احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے مقبول بٹ شہید چوک ڈڈیال سے پاکستانی جھنڈا اتار کر کوئی قانونی جرم نہیں کیا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے عدلیہ پر اعتماد کیا مگر عدلیہ کے فیصلے اسکی شایان شان نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے توقع کی جاتی تھی کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی تلافی کرے گی مگر سپریم کورٹ کا پینل بھی ایک ماہ ٹال مٹول کر کے کوئی فیصلہ دیے بغیر میرپور سے واپس مظفرآباد چلا گیا جس کی وجہ سے عوام کو عدالتی نظام پر مزید مایوسی ہوئی۔

تنویر احمد کے ساتھ ملاقات کرنے والے یہومن رائٹس کمیشن اے جے کے کے صدر اور فری تنویر کمپئن کے مرکزی کوارڈینیٹر قیوم راجہ نے کہا ہے کہ تنویر احمد محسوس کرتا ہے کہ اسے سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا جا رہا ہے۔ قیوم راجہ کا کہنا تھا کہ چند سال قبل سابق وزیر اعظم چوہدری مجید نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دو قیدیوں کو بری کر دیا تھا۔ فاروق حیدر کو بھی چاہیے کہ وہ تنویر احمد کو بری کر دیں ورنہ جوں جوں یہ کیس طوالت اختیار کرے گا حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *