ٹيکنالوجی کا عہد: آزادی کی تحریک کو نئے انداز سے آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے، حسن بھائ کا قوم پرستوں کو مشورہ
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
نيشنل عوامی پارٹی کے سينئر رہنما کامريڈ حسن بھائ نے قوم پرست تنظیموں کو مشورہ ديا ہے کہ موجودہ دور میں جہاں فاصلوں کو ٹیکنالوجی نے بالکل کم کر دیا ہے ۔ علم آج ہر شخص آن لائن بھی حاصل کر سکتا ہے تو پھر آزادی کی تحریک کو بھی ایک نئے انداز سے آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے ۔
سوشل ميڈيا پر جاری بيان ميں حسن بھائ کا کہنا تھا کہ قابض قوتوں کو حاصل وسائل ، کارپوریٹ میڈیاء کی سہولتیں اور خاص کر کے انٹیلجنینشیاء کے مختلف اداروں کے سیلز کے ہونے کے بعد ميں سمجھتا ہوں کہ جموں کشمیر کی قوم پرست تنظیموں کو اب اپنی تحریک کو بھی ایک نئے انداز سے آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا ایشو اب دھرنوں ، احتجاجوں سے بہت آگے نکل چکا ہے لہذا وہ افراد جو قوم پرست جماعتوں کے ذمہ دار ، لیڈران ہیں اگر اپنی حکمت عملی و جدوجہد کو مکمل نئے انداز و نئی ٹیکنیکس سے آگے لے کر نہیں جاتے یہ بس ایک خواب ہی رہ جائے گا ۔
اُن کا کہنا تھا کہ تمام صدور ، چیئرمین و جرنل سیکرٹریز حضرات غور فرمائیں کہ اس نئے دور میں کون سا طریقہ بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More