Main Menu

سکردو : بی ايس ايف کا روڈ حادثات ، ايف ڈبليو او و ديگر ذمہ داران کے غير ذمہ دارانہ رويے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

ٹنل اور تمام قدیمی تجارتی راستوں کو بحال، سانحہ یولبو کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ، پی آئی اے کرایوں و تعليمی فيسوں میں کمی کی جائے

حقوق مانگنے والوں کو فورتھ شیڈول اور دہشتگردی کے مقدمات میں شامل کرکے جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ،يہ تاثر مل رہا ہے کہ ادارے پراکسی وار کا شکار ہورہے ہیں، مقررين

پونچھ ٹائمز

پاکستانی زير انتظام گلگت بلتستان کے علاقے سکردو ميں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سکردو گلگت روڈ پر آئے روز حادثات اور ايف ڈبليو او کی بےراہ روی اور لاپرواہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کيا گيا۔ احتجاجی مظاہرہ گمبہ سکردو سی ايم ايچ چوک ميں کيا گيا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی ايس ايف کے سینئر رہنماؤں نے ايف ڈبليو اور اور اين ايچ اے کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مظاہرین سے گلگت بلتستان کے معروف حق پرست رہنما کامریڈ شبیر مایار، محمد علی دلشاد، موسیٰ زین، سید انور علی و ديگر نے خطاب کیا ۔

مقررين نے ٹنل کی بندش اور روڈ کے نقشے میں ہیر پھیر کو بلتستان کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے ارباب اختیار کو وارننگ دی کہ متنازعہ خطے کی حساسیت اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی اور جغرافیائی تبدیلیوں کے تناظر میں بلتستان کے عوام کو اعتماد میں رکھنا وقت کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں بنیادی حقوق مانگنے والوں کو فورتھ شیڈول اور دھشتگردی کے مقدمات میں شامل کرکے جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ریاست کے اندر ادارے جانے انجانے میں پراکسی وار کا شکار ہورہے ہیں ۔

مظاہرے کے شرکاء نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ سکردو گلگت روڈ پر ٹنل کو بحال کیا جائے ۔ گلگت بلتستان کے تمام قدیمی تجارتی راستوں کو بحال کیا جائے ۔

مظاہرين نے يہ بھی مطالبہ کيا ہے کہ سانحہ یولبو کے زمہ داران کے خلاف عدالتی حکم کے مطابق کاروائی کی جائے اور سکردو اسلام آباد ہوائی سفر کیلئے پی آئی اے کرایوں میں فوری تخفیف عمل میں لاتے ہوۓ کم از کم 5000 روپے مقرر کی جائے ۔

گمبہ سکردو سی ايم ايچ چوک ميں بی ايس ايف کے زير اہتمام احتجاجی مظاہرے کی تصويری جھلکياں

مقررين نے بلتستان یونیورسٹی کے ناروا سلوک اور فیسوں کی مد میں عوام سے بٹورنے جانے والی خطیر رقوم پر شديد برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ فيسوں ميں کمی کا بھی مطالبہ کيا۔ تخفیف کی جائے ۔






Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *