Main Menu

آزادی مارچ کی راہ ميں جگہ جگہ رکاوٹيں ، مظاہرين دھرنا دے کر بيٹھ گۓ، رکاوٹيں ہٹانے کا مطالبہ

Spread the love

پر امن احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے، ہمارا مقصد پاکستانی عوام تک اپنی بات  پہنچانے ہے، روکنے کی کوششیں ترک کی جائیں، سردارصغير ايڈدوکيٹ

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے آزادی مارچ کے راستے ميں جگہ جگہ رکاوٹيں کھڑی کر دی گئ ہيں اور مظاہرين نے شاہراہ غازی ملت پر افسر مارکیٹ کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے ۔

مارچ میں ہزاروں لوگ شامل ہيں جو کہ پورے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے مرکزی قائدین کی قیادت میں راولاکوٹ پہنچے تھے۔
بعد ازاں راولاکوٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں جمع ہونے والے قافلوں نے راولاکوٹ شہر میں ایک ریلی میں شمولیت کی جبکہ انجمن تاجران راولاکوٹ نے مکمل شٹرڈاون کئے رکھا ریلی کا اختتام بلدیہ اڈے پر ہوا جہاں سے شرکاء آذادی مارچ نے گاڑیوں پر اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس تک آذادی مارچ کا آغاز کیا ۔
قبل ازیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے کے ایل ایف کے سردار صغیر خان نے کہا کہ یہ ایک پرامن آذادی مارچ ہے جس کا مقصد پاکستان کی پارلیمنٹ کے ذریعے اپنا پیغام پاکستان کے عوام تک پہنچانا ہے اور انھوں نے کہا کہ ہماری پاکستان کے یا ہندوستان کے عوام سے کوئی لڑائی نہیں ہے بلکہ عوام آپس میں اتحادی ہیں اور ان کی مشترکہ جدوجہد ظلم جبر نا انصافی اور غلامی کے خلاف ہے ۔

انھوں جو یاداشت پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینٹ کے چئیرمین کے ذریعے پاکستان کے عوام تک پہنچانی تھی عوام کے سامنے پیش کی جس کی عوام نے بھرپور اور پرجوش انداز میں توثیق کی۔

شاہراہ غازی ملت پر افسر مارکیٹ کے مقام پر جہاں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق دھرنا جاری ہے وہاں مظاہرين سے خطاب کرتے ہوۓ صغير ايڈووکيٹ کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی پر امن انداز میں اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، کوئی سڑک نہیں روکیں گے، کوئی پرتشدد اقدام نہیں کرینگے، پاکستانی عوام کے ٹیکسوں سے بنی کسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ پر امن احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے اور اس حق کو استعمال کرنے سے روکنے کی کوششیں ترک کی جائیں۔


انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں راستے میں کہیں روکا گیا تو ہم اسی جگہ پر دھرنا دینگے، سڑکیں اور راستے انتظامیہ نے خود بند کر رکھے ہیں۔ اس کے ذمہ دار ہم کسی طور نہیں ہیں، ہمیں پر امن احتجاج کا حق استعمال کرنے سے جہاں روکا گیا ہم وہیں پردھرنا دینگے اور یہ دھرنا غیر معینہ مدت تک دیا جائے گا۔






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *