جماعت اسلامی کے انقلابی نظريے ميں انسانی فلاح ہے ؛ تحرير: عنايتُ اللّٰہ خان
جماعت اسلامی پاکستان قرآن وسنت کی فرمانروائی کی بات کرتی ہے۔مہنگائ اور غربب ختم نہیں ہو سکتی جب تک اس ملک میں قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق نظام مملکت نہ ہو۔
زرداری،نوازشریف اور عمران ظلم کی تلوار لے کر آئے ہیں۔قوم کو آئ ايم ايف اور ورلڈ بينک کا غلام بنا دیا گیا ہے اور پالیسیوں کے نتیجے میں قوم قرضوں تلے دب چکی ہے۔
گزشتہ دو سالوں میں چودہ ہزار ارب کا قرض مستقبل کا خوفناک منظر پیش کرتا ہے۔مہنگائ ملک کا سب سے بڑا مسلہ بن گیا۔غریب اور کم آمدنی والے طبقے کا زندہ رہنا مشکل ہو چکا ہے۔
موجودہ حزب اختلاف اپنی باری کی جنگ لڑ رہی ہے انہیں عوام کے مسائل سے کوئ دلچسپی نہیں۔اداروں کے ساتھ اختلاف پیدا کرکے ملک میں انتشاری کیفیت بنائی جا رہی ہے اور ادارے سیاستدانوں کی بلیک میلنگ میں مصروف ہیں.اس صورتحال میں جماعت اسلامی ہی حقیقی حزب اختلاف کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کو عوام کے بنیادی مسائل کی طرف متوجہ کر رہی ہے۔اس وقت مسلہ نمبر ایک مہنگائی ہے۔جماعت اسلامی ریلیوں اور جلسوں کے ذریعے حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کی ترغیب کر رہی ہے اور قوم کو متبادل کے طور پر اپنے آپ کو پیش کرتی ہے۔
جماعت اسلامی کے پاس ماہرین کے ساتھ ساتھ ایک انقلابی نظریہ بھی ہے جس میں پوری انسانیت کی فلاح ہے۔ماضی میں مسلمانوں نے جب دین اسلام کو اپنی سیاست کا حصہ بنایا تو ایک فلاحی ریاست کا وجود عمل میں آیا اور اس22لاکھ مربع میل پر مشتمل ریاست میں کوئی زکوٰۃ لینے والا نہ تھا۔
پاکستانی قوم ایک بار جماعت اسلامی کو آزمانے مایوسی نہیں ہو گی۔
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More