Main Menu

باغ: مسلم کانفرنس کا مجاہدِ اوّل يوتھ کنونشن کا انعقاد ، رياستی تشخص پہ پہرہ دينے کا اعلان

Spread the love

مسلح افواج کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں ، مسلم کانفرنس کو آمدہ الیکشن جتوا کر دوں گا ، آئیندہ چند ماہ میں کچھ ہونے لگا ہے جس کا ابھی ذکر قبل از وقت ہے 

ففتھ جنریشن وار میں یوتھ کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، سردار عتيق کا خطاب

پونچھ ٹائمز ويب ڈیسک

پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں آل جموں کشمير مسلم کانفرنس کا مجاہدِ اوّل يوتھ کنونشن کا انعقاد کيا گيا۔ مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان ، صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال ، ممبرقانون ساز اسمبلی ملک نواز،ممبرقانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی ،مرکزی جنرل سیکرٹری مہرالنساء چئیرمین پارلیمانی بورڈ مسلم کانفرنس راجہ یاسین ،مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن میجر نصراللہ، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،راجہ ثاقب مجید سردار منظور چغتائی، جاوید خلیل عباسی ، شجاع منگول ، سمیع ایڈوکیٹ ،آزاد شاہ اور دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررين کا کہنا رھا کہ گلگت بلتستان اور آزا دکشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہونے دیں گے ہماراپاکستان کے ساتھ رشتہ غیر مشروط ہے کشمیر کے تشخص پر مسلم کانفرنس چٹان بن کر پہرا دے گی۔
سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں ، گجرانوالہ جلسہ میں پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کئ گئی کاش کہ یہ زبان ہندوستان اور مودی کے خلاف استعمال کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار میں یوتھ کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ مجاہد اول نے کشمیر کو پاکستان کے ساتھ الحاق کا نعرہ دیا جو دنیا بھر میں پاکستان کے ساتھ ہمارا لازوال رشتہ ثابت کرتا ہے ۔مسلم کانفرنس کو آمدہ الیکشن جتوا کر دوں گا آئیندہ چند ماہ میں کچھ ہونے لگا ہے جس کا ابھی ذکر قبل از وقت ہے ۔
سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مجاہد اوّل یوتھ کنونشن کو بہترین انداز میں منظم کروانے اور کامیابی پر عثمان عتیق اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے مجاہد اوّل کی شخصیت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ انہون نے کہا کہ تئیس سالہ نوجوان سے ایک خطے کو آزاد کرانے کا کام لیا جاتا ہے جو کہ آزامائش پر پورا بھی اترتا ہے جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے اور اس نوجوان نے پوری دنیا میں اپنی شخصیت اور کردار سے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ، میٹرک کی سند رکھنے والے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم مرحوم نے دنیا کی بڑی او ر بہترین جامعات میں لیکچرز دیا کرتے تھے ، آزاد کشمیر کے اندر ایک منظم نظام حکومت اور اداروں میں اصلاحات کے ساتھ مجاہد اوّل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس گلگت بلتستان اور آزا دکشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہونے دیگی ہماراپاکستان کے ساتھ رشتہ غیر مشروط ہے کشمیر کے تشخص پر مسلم کانفرنس چٹان بن کر پہرا دے گی ۔ اس موقع پر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کےمرکزی صدر مرزا شفیق جرال نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن سے خطاب مرتے ہوئے کہا کہ آج کے عثمان عتیق اور دیگر منتظمین مبارکباد اور شکریہ کے مستحق ہیں ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کو منظم اور متحد کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، اہلیان باغ نے جسطرح آج اس کنونشن میں شرکت کر کے یہ پروگرام کامیاب کروایا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اہلیان باغ مجاہد اوّل کے حقیقی وارث ہیں ، کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ دنیا بھر میں مقبول ترین نعرہ ہے ،مرزا شفیق جرال نے مزید کہا مجاہد اوّل کی سوچ اور فکر کو آگے بڑھانے کے لئے ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں اگر ایسا جذبہ الیکشن تک رہا تو مسلم کانفرنس ناقابل تسخیر جماعت ہوگی اور الیکشن بھرپور طریقہ سے لڑیں گے اور فتح یاب ہونگے،اس موقع پر سیکریٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کی کنونشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، مسلم کانفرنس کی خدمت خلق اسلام کی سربلندی پاکستان کے ساتھ والہنا محبت ہمارا اثاثہ اور فخر ہے یہ سلسلہ چل پڑا ہے یہ کاروان نکلا یہ مقبوضہ کشمیر کے محکوم ہمارے بہن بھائیوں کے لئے آزادی اور اپنی منزل تک پہنچے گا ۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ کا اپنا سفر جاری رکھنا ہوگا تاکہ مسلم کانفرنس کے خلاف ہونے والی سازشیں دم توڑ جائیں گی ،سردار عثمان عتیق نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکر ادا کرتا ہون کہ ازسر نو مجاہد اوّل کا قافلہ لے کر نکلیں ہیں ، باغ کے عوام نے آج کنونشن میں آکر تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں یہ کنونشن مجاہد اوّل کا کنونشن ہے آپ نے مجاہد اوّل کا استقبال کیا ہے ، نیلم اور آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے قافلوں نے آج مسلم کانفرنس کی فتح کا اعلان کر دیا ہے ، نیلم کے عوام نے جسطرح اس نظرئیے کا پاس رکھا اور باہر نکلے اس کی مثال نہیں دی جا سکتی، نوجوان اٹھاسی سال ہو گئے ہیں جماعت کو قائم ہوئے آج ہم تیسری نسل کو یہ اعزاز ہے کہ کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ کشمیر کے آمد ربلند و بانگ گونج رہا ہے باغ کے آباو اجداد نے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم مرحوم کی قیادت میں یہ خطہ آزاد کروایا اور ہم سب کا یہ فخر ہے ، ہم سرخرو ہیں اٹھاسی سال کے بعد فخر محسوس کرتے ہیں کہ آج ہم اسی نظرئیے پر قائم و دائم ہیں ، پاکستان کے اندر پاک فوج کو گالیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں ، ملک کو غیر مستحکم کرنے والے کبھی اپنے اپ کو ملک پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،عثمان عتیق نے مزید کہا کہ حلقہ وسطی و شرقی کا کریہ ادا کرتا ہوں مجاہد اول کی اور مسلم کانفرنس کی لاج رکھی ، پاکستان اور کشمیر کے سیاست دانوں کو بتائیں گے کہ ہم اخلاقی طور پر بلند قائد کے کارکن ہیں،حریت لیڈیر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا آج یہاں کشمیریوں کا جم غفیر دیکھ کر فخر ہے ، تحریک آزاد کشمیر سید علی گیلانی کی نہیں ، آسیہ اندرابی کی نہیں یہ لاکھون شہداء اور مجاہدین کی تحریک ہے جو نعرہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی گلیوں میں کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ لگا رہا ہے یہی نعرہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم کانفرنس کا نعرہ ہے جو ستر سالوں سے زائد عرصہ سے لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نظرئیے کبھی ختم نہیں ہوتے اور مسلم کانفرنس ایک نظریئے پر قائم کی گئی جماعت ہے جو ناقابل تسخیر ہے۔

باغ: مُسلم کانفرنس کے زير اہتمام مجاہدِ اوّل يوتھ کنونشن کی تصويری جھلکياں

مقررین کا کہنا تھا پاکستان کو اس وقت بے شمار چیلنجر کا سامنا ہے پاکستان کو توڑنے کی عالمی سازش کی جا رہی ہے پاک فوج کے غلاف باتیں کرنے والے ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے مقررین کا کہنا تھا کہ باغ کے عوام نے آج کنونشن میں آکر تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں یہ کنونشن مجاہد اوّل کا کنونشن تھا اہلیان باغ نے آج مجاہد اوّل کا استقبال کیا ہے ، نیلم اور آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے قافلوں نے آج مسلم کانفرنس کی فتح کا اعلان کر دیا ہے ، نیلم کے عوام نے جسطرح اس نظرئیے کا پاس رکھا اور باہر نکلے اس کی مثال نہیں دی جا سکتی، نوجوان اٹھاسی سال ہو گئے ہیں جماعت کو قائم ہوئے آج ہم تیسری نسل کو یہ اعزاز ہے کہ کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ کشمیر کے آمد ربلند و بانگ گونج رہا ہے باغ کے آباو اجداد نے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم مرحوم کی قیادت میں یہ خطہ آزاد کروایا اور ہم سب کا یہ فخر ہے ۔ مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں باغ کے تینوں حلقوں سمیت آزاد کشمیر بھر اور مہاجرین کے حلقوں سے کانفرنسی رہنماؤں نے شرکت کی میڈیا کے نمائیندگان باغ پریس کلب کے صدر سردار اشتیاق ، سابق صدر طاہر احمد عباسی ، پرویز الحسن ، اظہر نزیر عباسی ، اعجاز مغل ، زاہد گیلانی ، پرویز تبسم ، عرفان عباسی ، ارشد خواجہ ، ارشاد شجاع آباد یوسف مغل اور دیگر مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں شریک تھے۔

بشکريہ رضوان عباسی ، طاہر نذير






Related News

پالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن سردار انور

Spread the loveپالستانی مقبوضہ ریاست جموں کشمیر کے انمول رتن جو آپس میں کسی باتRead More

اکتوبر 47 ، تاریخ اور موجودہ تحریک تحریر : اسدنواز

Spread the loveتاریخ کی کتابوں اور اس عمل میں شامل کرداروں کے بیان کردہ حقائقRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *