Main Menu

اسلام آباد : ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی کے محنت کشوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ، فرانزک آڈٹ و بحالی کا مطالبہ

Spread the love

مزدور یونین سی بی اے کا کہنا یہ ہے کہ ان گروپوں نے پچھلے 6 ماہ کے عرصہ میں فیکٹری سے 13 ارب روپے ماليت کا سيمنٹ مبعینہ طور پر چوری کیا ہے، محنت کشوں کا فرانزک آڈٹ و بحالی کا مطالبہ

فیکٹری ایک سال قبل تھری سٹار گروپ کے میاں منصور احمد اور 101 گروپ کے گورنر پنجاب چوھدری سرور نے خریدی تھی، فیکٹری بند ہوۓ ايک سال کا عرصہ گزر چُکا، تقريباً تيرہ سو محنت کشوں کے خاندان بے آسرہ زندگی گزارنے پہ مجبور ہيں

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ ضلع جہلم کی بندش کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔یہ فیکٹری ایک سال قبل تھری سٹار گروپ کے میاں منصور احمد اور 101 گروپ کے چوھدری سرور گورنر پنجاب کے نے خریدی تھی۔
مزدور یونین ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی سی بی اے یونین کا کہنا یہ ہے کہ ان گروپوں نے پچھلے 6 ماہ کے عرصہ میں فیکٹری سے 13 لاکھ ٹن سیمنٹ، جسکی مالیت 13 ارب روپے بنتی ہے مبعینہ طور پر چوری کیا ہے۔
ان کاروباری گرپس نے فیکٹری کی غیر قانونی بندش کرکے فیکٹری میں کام کرنے والے تمام محنت کشوں کو نہ صرف بے روزگار کیا ہے بلکہ انہوں پچھلے دس سال سے ریٹاہرڈ اور فوت ہو جانے مزدوروں کے بقایا جات بھی ادا نہیں کیے ہیں۔اور نہ ہی گروپس فیکٹری کی سابق انتظامیہ اور سی بی اے یونین کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کو ماننے کو تیار ہے ۔
سوشل ميڈيا پر جاری تفصيلات کے مطابق بے روزگاری اور مالی مشکلات کا شکار محنت کشوں نے مورخہ 2020۔10۔12 سے سالٹ رینج فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈنڈوٹ سیمنٹ کمپنی کی بندش کے خلاف نیشنل پرہس کلب اسلام آ باد کے سامنے دھرنہ دیا ہوا ہے۔اور وہاں ان کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں ورکرز وفاقی وزیر قانون اور ان کے بھائ کے 101 گروپ اور گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کے کیلی کام گروپ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہیں۔

ان کا یہ مطالبہ ہے کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کا فرانزک آڈٹ کروایا جاے تاکہ فیکٹری سے لوٹی ہوئ رقم کی واپسی ممکن ہو سکے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ فیکٹری سے نکالے گے مزدوروں کو ان کی ملازمت پر بحال کیا جاے اور فیکٹری کی غیر قانونی بندش کو ختم کیا جاے۔

ان کہنا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو ہم اپنے بیوی بچوں سمیت پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنہ دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک یہ دھرنہ جاری رہیے گا۔

اسلام آباد : ڈنڈوت سيمنٹ فيکٹری کے محنت کش پريس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہيں۔





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *