پانچ اگست کی ڈاکہ زنی نہيں بھول سکتے، کالے دن کا کالا فيصلہ ہر پل دل پہ وار کرتا رہا، محبوبہ مفتی کا رہائ پر بيان
پانچ اگست کو جو ہم سے غير آئينی و غير جمہوری طريقے سے چھين ليا گيا وہ واپس لينا ہو گا، تمام سياسی قيديوں کو رہا کيا جاۓ
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
ہندوستانی زير انتظام جموں کشمير کی سابق وزير اعلی اور جموں کشمير پيپلز ڈيموکريٹک پارٹی کی سينئر رہنما محبوبہ مفتی کو کل چودہ ماہ قيد رکھنے کے بعد رہا کر ديا گيا۔ رہا ہونے کے بعد اپنے پہلے ويڈيو بيان ميں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کے کالے دن کا کالا فيصلہ ہر پل ميرے دل و روح پر وار کرتا رہا۔ مجھے احساس ہے کہ رياست کے ہر شہری کی حالت ايسی ہی ہوئ ہو گی۔ ہم ميں سے کوئ بھی شخص اُس دن کی ڈاکہ زنی اور بے عزتی کو بھول نہيں سکتا۔ ہم سب کو اس بات کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پانچ اگست کو دلی دربار نے جو ہم سے غير قانونی غير آئينی و غير جمہوری طريقے سے چھين ليا وہ واپس لينا ہو گا۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مسہلہ کشمير جسکے لئے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانيں نچھاور کيں اُسکا حل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ميں مانتی ہوں کہ يہ راہ قطعا آسان نہيں ہو گی مگر مجھے يقين ہے کہ ہم سب کا حوصلہ اور عزم يہ دشوار راستہ طے کرنے ميں ہمارا معاون ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج جب کہ مجھے رہا کيا گيا ہے تو ميں چاہتی ہوں کہ جموں کشمير کے جتنے بھی لوگ ملک کی مختلف جيلوں ميں ہيں اُنہيں جلد سے جلد رہا کيا جاۓ۔
ياد رہے ہندوستان نے پانچ اگست 2019 کو اپنے زير قبضہ رياست جموں کشمير کے علاقوں کو اپنی يونين ميں شامل کر ليا تھا اور تمام سياسی جماعتوں کے رہنماؤں کو گرفتار کر ليا تھا۔
Related News
پاکستانی کے قبضے کے خلاف مزاحمت ہی واحد راستہ ہے جو ازاد جموںکشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کی غلامی سے چھٹکارا دلا سکاتا ہے۔ مقبول بٹ کی برسی سے مقررین کا خظاب۔
Spread the loveجموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اعر نیشنل سڈوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام آجRead More
یا سین ملک کا مقدمہ اورعالمی عدالت انصاف ۔ بیرسٹر حمید باشانی
Spread the loveآج کل یاسین ملک کا مقدمہ عدالت انصاف میں لے جانے کے باتیںRead More