Main Menu

سری نگر فتح کرنے کی باتيں کرنيوالے اب حقِ خود اراديت کے نام پہ دھندہ کرنا چاہتے ہيں، حيب الرحمٰن

Spread the love

ان لوگوں کی گردنوں پہ لاکھوں انسانوں کا خون ہے، تاريخ ايسے منافق کرداروں کو معاف نہيں کرے گی

کالعدم جماعتوں کو نيا ٹاسک مل گيا، رياست ميں دوبارہ سرگرمی کسی قيمت برداشت نہيں ، عوام پراکسی وار کرداروں کا محاسبہ کريں

روزنامہ پونچھ ٹائمز

جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان اور سينئر رہنما حبيب الرحمٰن ايڈووکيٹ نے کہا ہے کہ سری نگر فتح کرنے کی باتيں کرنے والے اب حقِ اراديت کے نام پر دھندہ کرنا چاہتے ہيں اور اُنہيں يہ نيا ٹاسک ديا گيا ہے کہ مزيد خون خرابہ کر کے جہاں پراکسی وار کو بڑھاوا ديا جاۓ وہاں رياستی وسائل کی بلا روک ٹوک لُوٹ گھسوٹ کو جاری رکھا جاۓ۔ گزشتہ روز اخبارات کو جاری ايک بيان ميں کامريڈ حبيب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستانی رياست تمام جہادی جماعتوں کو کالعدم قرار دے کر پاکستان ميں پابندی لگا چُکی ہے مگر رياست جموں کشمير ميں ان عناصر کی دوبارہ تشکيل و معاونت سے غريب عوام کے خون سے ہولی کھيلنے کی کوشش ہو رہی ہے جو کہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتيں رياست کے مسہلہ کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا چُکی ہيں تو اب پاکستان ہوش کے ناخن لے اور عوامی خون پر دوبارہ کاروبار کی کوشش مت کرے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد کے لمبے لمبے بھاشن دينے والے خود پُر آسائش زندگی کے مزے لُوٹتے ہيں اور اقتدار کی ہوس ميں مارے مارے پھرتے ہيں۔ اپنی اولادوں کے لئے بہتر تعليم و کاروبار اور غريب عوام کی اولادوں کيليے مرنا مقدر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اسطرح کے کاروباری نظريات رکھنے والے لوگوں پہ نظر رکھنی چاہيے اور ان کے ايسے گھٹیا کاروبار کی ہر قيمت پر مزمت کرنی چاہيے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی پراکسی وار کے ايسے ہر عمل کو دہشتگردی سمجھتی ہے اور ايسے کرداروں کو عوام و رياست مخالف گردانتے ہوۓ عوام سے کہتی ہے کہ وہ خود تجزيہ کريں کہ پچھلے بتيس سالوں سے جو خون کی ہولی کھيلی جا رہی ہے اُس کا نتيجہ کيا نکلا اور آج رياست جموں کشمير کی قومی آزادی کے مسئلے ميں ہم کہاں کھڑے ہيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عوام مخالف قوتوں کا راستہ روکتے ہوۓ پراکسی کرداروں سے لڑتی رہے گی اور رياست جموں کشمير کی قومی آزادی اور سوشلسٹ سماج کے قيام تک جدوجہد جاری رکھے گی۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *