چھتر نمبر 1 ميں حق خودارادیت کانفرنس کا انعقاد، عوام اپنے حق کيليے نکليں، مسعود، جہاد وقت کی ضرورت ہے، ترابی
ہندوستان کشميريوں کو غلام بناۓ ہوۓ ہے، آزادی دلانا ہم پر فرض ہے، گلگت بلتستان کی عوام کی امنگوں کيخلاف کچھ نہيں ہو گا۔ تارکينِ وطن تحريکِ آزادی کے لئے باہر نکليں۔ سردار مسعود
اُمتِ مسلمہ کو سردار مسعود کی صُورت ميں بہترين سفارتکار ملا، بند کمروں کے فيصلے کسی صورت نہيں مانيں گے، خالصتان سميت ديگر قومی آزادی کی تحريکوں کو تسليم کيا جانا چاہيے۔ کشمير کی آزادی نوشتہ ديوار ہے، عبدالرشيد ترابی
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
گزشتہ روز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں ضلع باغ کے گاؤں چھتر نمبر 1 ميں جماعت اسلامی آزادکشمير کے سابق امير ،ممبر قانون ساز اسمبلی و چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کميٹی عبدالرشید ترابی کے گھر پر حق خودارادیت کانفرنس کا انعقاد کيا گيا۔ کانفرنس ميں مختلف سياسی جماعتوں کے اراکين ، صحافيوں سماجی رہنماؤں و عوام علاقہ نے شرکت کی۔ پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے صدر سردار مسعود نے بھی کانفرنس ميں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کشمیر کے عوام اپنا حق آزادی لینے کے لئے باہر نکلیں اور یک زباں ہو کر آزادی کا نعرہ لگائیں ، افواج پاکستان افواج جموں کشمیر ہیں ،بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تارکین وطن کشمیری تحریک کو تیز کرنے کے لئے باہر نکلیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے خلاف کچھ نہیں ہوگا۔جموں لداخ ،اور تمام اکائیوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہمارا موقف ہے مودی کی ہند توا سوچ نے خطے کے امن کو تباہ کرنے کی شروعات کر دی ہے ۔ سیاست دان جو کام خود کر سکتے ہیں انہیں سفارتکاروں پر انحصار نہیں کرنا چاہئیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ ممبر قانون ساز اسمبلی و چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی عبدالرشید ترابی کی رہائش گاہ پر تحریک حق خود ارادیت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں کشمیر سردار مسعودنے مزید کہا کہ تحریک آزاد کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر تحریک چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کشمیریوں کو آزادی کے لئے باہر نکلنا ہوگا اور یک زباں ہونا ہوگا بین الاقوامی سطح پر تاراکین وطن ایک ہوں ہندوستان پر معاشی پابندیوں کے حوالے سے کام کرنا بھی تحریک کو مظبوط کر سکتی ہے ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہندوستان یا کسی بھی مغربی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر کے فیصلے کا حق نہیں دیا جائے گا ۔
پانچ اگست کے بعد ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کو اپنے اندر ضم کر دیا ہے جس پر تمام دنیا میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اب حکم نامہ دہلی سے آتا ہے مگر اس میں کشمیری قوم نے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جسکا ثبوت کشمیریوں کھلے عام پاکستانی سبز ہلاکت پرچم کو سرعام لہرانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی واحد قوم اس وقت محکوم ہے اس کو آزادی دلانا ضروری ہے سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کو پاکستان اپنے بین الاقوامی سطح پر کانفرنسوں میں اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ہندوستان کشمیر یوں سے زبردستی حق چھینا جا رہا ہندوؤں کو گاڑیاں بھر کر کشمیر لا کر ڈومیسائل بنائے جا رہے جبکہ کشمیر لائنوں میں کھڑے ہیں ہندوستان نے کشمیر کے اندر آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کر ہا ہے تمام کشمیریوں کو باہر نکلنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہا کہ مسئلہ گلگت بلتستان کے حوالے سے بات کرنا غیر سنجیدہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مکالمے کی ضرورت ہے کشمیر کے حوالے آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں کا موقف ایک ہونا ہوگامتحد ہونا ہوگا ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے الحاق پاکستان کئ بات کی اور جو لوگ اس کو تسلیم نہیں کرتے تو ان کے ساتھ مکالمے کی ضرورت ہے صدر ریاست آزاد جموں کشمیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں لاکھون شہداء کے سلام پیش کرتا ہون انہوں نے مزید کہا افواج پاکستان افواج جموں کشمیر ہیں ہندوستان نے جو ہند توا جنگ چھڑی ہے اس کا منتقی انجام یہ ہے کہ آپ کا سبز ہلالی پرچم سر نگر پر لہرائے گا ۔حق خود ارادیت کانفرنس سے میزبان ممبر قانون ساز اسمبلی و چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ یہ کانفرنس ایسے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے کہ بہت سارے سوالات اور تحفظات موجود ہیں اور اس کا مقصد یہ ہے کہ اس کا حل بہتر انداز میں کیسے ممکن ہے ۔ ہم تحریک آزادی کشمیر کے امین ہیں اور روز ازل سے کشمیر کی آزادی کے لیے کوشاں ہیں ۔
حق خودرادئت کانفرنس کا باغ میں منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تاریخ میں ضلع باغ کی اور باغ کی شخصیات کا بہت بڑا کردار رہا ہے ، شہید اوّل خادم حسین شہید ، مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان ، غازی ملت سردار ابراہیم ، عبداللہ کفل گڑہوی ، غلام حیدر جانڈالوی اور دیگر شخصیات کا کردار بے مثال رہا ہے اور ان شخصیات کا تعلق ضلع باغ سے تھا انہوں نے مزید کہا ہندوستان کے اقدامات کی ہمیں تشویش ہے ہندوستان نے تمام ہتھکنڈے استعمال کر کے دیکھ لیئے ہیں مگر کامیابی حاصل نہ ہوسکی آج مقبوضہ کشمیر کے اندر موجودہ تمامسیاسی قیادت بھی یہی موقف درست قرار دے رہی ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے اندر تمام عوام مودی کے اقدامات کو سڑکوں پر نکل کر پاکستان پرچم اٹھا کر چیلنج کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خالصتان سمیت تمام آزادی کی تحریکوں کو تسلیم کرنا چاہئیے۔ انشاءاللہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیر کی آزادی کے لئے ہمیں ایک سفیر کی ضرورت تھی جو کہ اللہ پاک نے قبول کی اور سردار مسعود کی صورت میں ہمیں صدر ریاست نصیب ہوئے ۔
صدر ریاست سردار مسعود کی بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کے لئے خدمات بے مثال ہیں جو کہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، بات کشمیر یا پاکستان کی نہیں بلکہ فلسطین اور ترکی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے سردار مسعود کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں ہم حق خوداردئت کانفرنس منعقد کروائیں گے ۔گلگت مظفر آباد ،اسلام آباد سری نگر اسوقت یک زباں ہونے کی ضرورت ہے ۔ عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ بند کمروں میں فیصلے اور نئے تجربات نہ کئے جائیں ایسا کونسا نسخہ ہے جو بند کمروں میں نافذ آل عمل کرنا چاہئیے۔ بند کمروں میں کئے گئے فیصلے قوموں کی سلامتی کے لئے نہیں ہوتے اور نہ ہی ہم ان فیصلوں کو تسلیم کریں گے ۔ ہم پاکستان سے بڑ کر پاکستانی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی قیادت کو کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنا چاہئیں تو کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں انشاءاللہ ہم ہندوستان کا بلند دعووں کا کا جواب بہتر انداز میں دین گے اور مودی کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گے ۔
انہون نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں جہاد کرنا ہے اور کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے ہماری خدمات بھی حاصل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک فلاحی اور مثالی معاشرہ بنا کر رہیں گے۔ حق خودارادیت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع باغ تنویر انور خان،مرکزی جنرل سیکرٹری جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس طاہر احمد عباسی ،باغ بار کونسل سے راجہ زوالفقار ایڈووکیٹ ،جمعیت علمائے اسلام سے مفتی عبدالرشید ،راجہ عبدالحفیظ ، چوہدری عبدالواحد ،راجہ سعید انقلابی ، صدر ممسلم کانفرنس باغ رشید چغتائی ، امیر جماعت اسلامی غربی باغ راجہ خالد محمود اور دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان کو کشمیری عوام کئ امنگوں کے بغیر حل کرنے کی سوچ آئے یا تقسیم کشمیر کے حوالے سے کوئی بات ہوئی ہے تو اس پر ہماری قیادت کا جاندار موقف سننا چاہتے ہیں اس پار کشمیر کے عوام ہم سے ایک سوال کرتے ہیں کہ فیصلے کیسے کئے جائیں گے اور اس میں مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیر کے ممکنہ حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
کشمیر کی تقسیم کی صورت میں کشمیری شہداء کی شہادتوں کو فراموش کرنے کے مترادف ہوگا مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سردار مسعود نے جس انداز میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض خالد کھوکھر نے سر انجام دئیے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے معاز ترابی نے کیا نعت رسول مقبول قاضی غلام مصطفی نے پیش کی ۔حق خودارادیت کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ عثمان انور نے تحریک آزاد ی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے تناظر میں قرارداد پیش کی ۔ حق خودارادیت کانفرنس میں سابق امید وار قانون ساز اسمبلی حاجی اورنگزیب صدیق ، ایڈمنسٹریٹر سعید انقلابی ، تحریک کشمیر برطانیہ کے ذمہ دار سردار عبدالحفیظ، صدر مسلم کانفرنس باغ رشید چغتائی ،عثمان سدوزئی مفتی عبدالرشید ، طاہر کھوکھر، مولانا بلال اشرف سمیت سئنیر صحافی طاہر احمد عباسی ، محمود راتھر ، پرویز الحسن طاہر ،مولانا اشرف ، رضوان عباسی عمران گیلانی ، اکرام کاشر اور سیاسی و سماجی تنظیموں کی شخصیات شریک ہوئیں ۔
بشکريہ رضوان عباسی
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More