کے جے ايف کے عہديداران کا اسير نيپ رہنماؤں سے ٹيلی فونک رابطہ، رياستی وحدت کيليے ہر قربانی دينگے ؛ اسير قيادت
عوامی آواز دبانا ممکن نہیں،گلگت بلتستان ریاست کی اہم اکائ ہے، آزادکشمیر سے بہتر سیٹ اپ دیا جا ے ،سردار لیاقت حیات مرکزی صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی، سکرٹیری جنرل پی این اے
آزادی پسند تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، اسیرانِ ہُنزہ بارے دھرنے سے یکجہتی کرتے ہیں، عبد الستار ایڈووکیٹ مرکزی سکرٹیری جنرل جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی
روزنامہ پونچھ ٹائمز
نیشنل عوامی پارٹی کے قائدین سے کشمیر جرنلسٹ فورم کے رہنماؤں کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ گرفتار رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریاستی وحدت پہ کوئی سودا بازی نہیں کرینگے جیلیں اور گرفتارياں، جبر وتشدد ہمارے حوصلے کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط کر رہے ہیں،گرفتاریاں انقلابیوں کا زیور ہوتی ہیں، ہم حولات سے بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔
رئنماؤں کا کہنا تھا کہ ریاستی وحدت پر کسی قسم کی سودے بازی ممکن نہیں چاہے جان چلی جاے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشمیر جرنلسٹ فورم کے سینئر نائب صدر عابد چغتائی اور چیئرمین مجلسِ عاملہ رضوان اشرف نے نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر لیاقت حیات مرکزی سکرٹیری جنرل عبدالستار ایڈووکیٹ اور عابد شاہین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسیران کوہالہ کا کہنا تھا کہ تشدد و گرفتاریوں سے عوامی آواز کو دبانا ممکن نہیں۔ حکمرانوں کی خوش فہمی ہے کہ ریاست جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کے علاوہ بھی جو اُنکے دل میں آے گا کریں گے اور ریاست کے مالک اور وارث عوام خاموش رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے حالات میں ریاستی وحدت اور آزادی کے لئے جدوجہد کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی پسند تاریخ کا انتہاء اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے اسیران کی رہاء کیلیے اسیرانِ ہُنزہ رہاء کمیٹی کے احتجاج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور گلگت بلتستان کے حق پرست عوام کو سُرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان حوصلہ بلند رکھیں اور اطمینان رکھیں ریاستی وحدت بارے کسی قسم کی نرمی نہیں ہو گی ہم وطن کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کی راہوں میں چٹان ثابت ہونگے۔
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More