دنیا بھر میں انقلابی پہچان ، چے گويرا ؛ تحرير: عابد مجيد
لاطینی امریکہ اپنے قدرتی حسن بہت اعلی ثقافت بہترین تاریخ اور رومانوی زبان کی وجہ سے ہی نہیں جانا جاتا بلکہ یہ حطہ انقلابیوں کا خطہ ہی نہیں انقلابیوں کے سرخیل میرے ہیرو دنیا بھر کے محکوموں مظلوموں اور محنت کشوں کا ہیرو چے گویرا کا خطہ ہے ۔ ڈاکٹر ارنستو گویرہ دنیا بھر کے انقلابی سوچ رکھنے والوں کی عظمت کا نشان اور سر کا تاج ہے ۔ چے ہسپانوی زبان کا لفظ ہے جسکا مطلب ساتھی یا کامریڈ کا ہے ۔ چے گویرہ اپنے چھوٹے سے گاؤں میں اپنے انقلابیوں کو ہمیشہ چے کہہ کر مخاطب کرتا تھا جسکی وجہ سے وہ اپنے گاؤں اور پھر شہر اور پھر ہوری دنیا میں چے کے نام سے جانا پہچانا جاتے لگا ۔ چے ان لوگوں میں سے تھا جو انقلاب کو کسی سرحد تک محدود رکھنے نہیں بلکہ اسے مزید پھیلانے پر یقین رکھتا تھا یہ ہی وجہ تھی کہ وہ کاسترو کا سب سے قریبی ساتھی ہونے کے باوجود اعلی سرکاری منصب ملنے کے باوجود انقلاب کو مزید آگے بڑھانے کی غرض سے بولیویا کے انقلابیوں کی طاقت بڑھانے وہاں چلے گئے جہاں سامراجی ایجنٹوں کے ہاتھوں گرفتار ہوئے اور انہیں گولی مار دی گئی ۔ کافی عرصہ بیت جانے کے بعد گولی مارنے والا سپاہی اپنی نظر کمزور ہونے پر علاج کی غرض سے جب کیوبا گیا تو اسکی آنکھوں کا آپریشن کرنے ولی ایک انسان دوست سچے انقلابی کی ایک انسان دست بیٹی ڈاکٹر تھی اورش اس نے اس سپاہی کا کامیاب آپریشن کیا۔ چے آج اس دنیا میں نہیں لیکن وہ مظلوم کی علامت بن چکا ہے ۔ آج بھی دنیا کے محنت کش جب کبھی اور دنیا کے کسی کونے میں اپنے حقوق کی جدوجہد کریں وہ چے کے کام سے واقف ہوں نہ ہوں نام سے واقف ہوں نہ ہوں اسکی تصویر والی شرٹ یا اسکی تصویر کا پوسٹر انکے ہاتھ میں انکی طاقت قوت اور ہمت بڑھا رہا ہوتا ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسکی ایمانداری انسان دوست اور اپنی فکر سے محبت تھی کہ لوگ اسکی تصویر دیکھ کر یا اٹھا کر اپنے آپکو انقلابی تصور کر لیتے ہیں ۔ چے گویرہ ۹ اکتوبر کو مارے گئے تھے اور آج دنیا بھر کے انقلابی اور محنت کش چے کو جھک کو احترام سے بے حد احترام سے سلام پیش کرتے ہو ہے خراج بھی پیش کرتے ہیں دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاؤ !!!
Related News
میں نیشنل ازم پہ کاربند کیوں ہوں ؟ (تشدد و عدم تشدد ) تحریر مہر جان
Spread the love“مسلح جدوجہد دشمن کو زیادہ تکلیف پہنچاتی ہے” (بابا مری) کبھی کبھی ایساRead More
عملی اور نظریاتی رجحان انسانی ارتقاء میں کتنا کارگر – کوہ زاد
Spread the loveانسان کا نظریاتی ہونا ایک بہت ہی عمدہ اور اعلی اور بہت ہیRead More