Main Menu

زلزلہ متاثرين تاحال خوار، ہسپتال و تعلیمی ادارے کھنڈرات، سردار انور کا يو اين او سے تحقيقات کا مطالبہ

Spread the love

پوری دُنيا سے ملنے والی اربوں روپے کی امداد ہڑپ کر لی گئ، يو اين او لُوٹی ہوئ دولت متاثرين کو واپس دلاۓ

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ۸ اکتوبر کا دن کشمیری قوم کی ذندگی کا وہ ازیت اور تکلیف دہ لحمہ تھا جس میں ایک ھی پل میں ہزاروں ریشتے ھمیشہ کے لیے بھچڑ گۓ ہزاروں پوری ذندگی کے لیے معذور ھو گے ہزاروں بے گھر ھو گے ۔ ممکن ھے یہ زخم کبھی بھی نہ بھر سکیں گے۔ستم ظريفی تو یہ ھے کہ زلزلے کے نام پر پوری دنیا سے اربوں روپوں کی امداد آئ جس کو اس وقت کے ظالم حکمران ہڑپ کر گۓ جب کے متاثرین آج تک در بدر کی ٹھوکریں کھا رھے ہیں ۔سڑکیں سکول کالجز ھسپتال آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔جب کہ فنڈز سے ایک مخصوص تبقے نے محلات اور کوٹھیاں تعمیر کی چاھیے وہ سیاست دان تھے یا پھر جنرل فنڈز بيرون ملک ٹرانسفر کر کے اپنے اپنے بزنس ایمپائر بنائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ھم یو این او سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ اس پر ایک غیر جانب دار کمیش بنایا جایے جو اس کی تحقیقات کرے اور زلزلے متاثرین کی ہڑپ کی ہوئ دولت متاثرین کو واپس کی جائے ۔اور فنڈز ہڑپ کرنے والوں کڑا احتساب کیا جائے اور ان فنڈز کو متاثرہ ریاست کے سکولوں ھسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیا جائے ۔یہ ایک لمحہ فکریا ھے کہ آج انسانیت کرپٹ حکمرانوں کے ھاتھوں رسوا ھو رہی ہے۔






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *