Main Menu

آزادی پسند کارکنوں کی رہائی بارے احتجاجی تحریک کی غیر مشروط حمایت، ہُنزہ دھرنے سے يکجہتی کرتے ہيں، جے کے پی اين پی باغ

Spread the love

مظفرآباد حکومت معائدہ کراچی توڑنے کا اعلان کرے ، گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار سیٹ اپ دیا جاۓ اور نام نہاد آزادکشمير کيساتھ زمينی راستے کھولے جائيں، اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرنے کا مطالبہ

باغ ، پونچھ ٹائمز

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ضلع باغ کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر کامريڈ عُمر حيات کی صدارت ميں ہوا۔ اجلاس ميں برانچ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری بيان ميں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف کے کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور پوری طاقت کے ساتھ نیپ این ایس ایف کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم ہجیرہ میں وکلاء کو کامیاب کانفرنس کروانے اور جاندار اعلامیہ جاری کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور ہنزہ میں گلگت بلتستان کے سیاسی اسیران کی رہائ کے حوالے سے جاری احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

رئنماؤں کا کہنا تھا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کا ریاست جموں کشمیر میں بسنے والی تمام قومیتوں کی قومیت ،شناخت ان کی ثقافتی معاشی اور سیاسی آزادیوں اور حقوق پر واضح اور دوٹوک موقف ہے۔ ریاست کی وحدت کی بحالی کے بعد تمام قومیتوں کو مساویانہ حقوق اپنے وسائل پر مکمل اختیار اور کنٹرول اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے برابر مواقع اور علیحدگی کا حق حاصل ہو گا۔ منقسم اور متنازعہ ریاست کے کسی حصے اور اکائی کو قابض ملک صوبہ بنانے یا انضمام کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے مطالبہ کيا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار سیٹ اپ دیا جاۓ۔ گلگت کو نام نہاد آزاد کشمیر سے ملانے والے تمام راستے کھولے جائیں،اور آرپار عوام کو ملنے دیا جاۓ۔اسٹیٹ سبجیکٹ رول کوفی الفور بحال کیا جاۓ۔مظفر آباد حکومت معائدہ کراچی کو توڑنے کا اعلان کرۓ۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی رياست جموں کشمئر کی قومی آزادی و سوشلسٹ سماج کے قيام تک جدوجہد کاری و ساری رکھے گی۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *