نيلم: جيپ حادثے ميں ڈرائيور جاں کی بازی ہار گيا، بچہ نالے سے بچا ليا گيا
پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں ضلع نيلم کے علاقے دواریاں رتی گلی روڈ پر کلس کے مقام پر ايک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئ اور نالے ميں جا گری۔ سوشل ميڈيا اطلاعات کے مطابق شوکت نامی شخص جو گاڑی چلا رہا تھا اپنے ساتھ چار سالہ بچے کے ہمراہ جا رہا تھا کہ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئ۔ حادثے میں ڈرائیور شوکت جاۓ وقوعہ پر جانبحق ہو گيا جبکہ بچے کو بے ہوشی کے عالم میں نالہ رتی گلی سے نکال لیا گیا ہے۔ تھانہ پولیس لوات جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور مزيد تحقيقات جاری ہيں۔
پاکستانی زير انتظام جموں کشمير ميں روڈ حادثات ميں مرنے والوں کی تعداد ميں اضافہ ديکھنے ميں آ رہا ہے۔ ميسر اعداد و شمار کے مطابق اکثريتی حادثات سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہيں۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More