Main Menu

مہم جوئی یا درست عمل فیصلہ کون کرے گا ؛ تحرير: رحيم خان

Spread the love

پاکستان بھارت میں سے کسی بھی ملک کا جھنڈا جموں کشمیر کے کسی بھی آزادی پسند شہید کی کسی یاد گار پر نہیں ہو سکتا جو ان دو قابض ملکوں کے قبضے کے خلاف لڑتا ہے, اس لئے ہم مقبول بٹ شہید کی یاد گار پر پاکستان کے جھنڈے کو لہرانا غلط سمجھتے ہیں اس لئے اس یاد گار پر سے جھنڈا اتارنے پر تنویر احمد کو گرفتار کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور تنویر احمد کے عمل کو بلکل درست سمجھتے ہیں اور اس کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ پہلے دن سے کر رہے ہیں
تنویر احمد کے اس عمل کو غلط اور مہم جوئی وہ لوگ کہہ رہے ہیں جو قابض ملکوں کے سہولت کار ہیں, مصلحت پسند ہیں اور قابض ملک کے جبر سے خوفزدہ ہیں, ان میں وہ بھی ہیں جو آزادی اور انقلاب کا نعرہ ایک فیشن کے طور پر لگاتے ہیں یا مہم جوئی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کے مہم جوئی کیا ہوتی ہے یا اس سے کیا مراد ہے یا وہ مہم جوئی کے لفظ کو اپنی منافقت چپھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں تا کہ عوام ان سے سوال نہ پوچھ سکے کہ وہ کیوں خاموش ہیں
لیکن ایک سوال تو جموں کشمیر کے ان آزادی پسندوں سے بھی ہے جو آزادی پسند مقبول بٹ شہید کو اپنی تحریک کا راہنما اور رہبر مانتے ہیں, وہ کیسے پاکستان کے جھنڈے کو اپنے راہبر اور راہنما کی یاد گار پر لہرانے کو قبول کرتے ہیں ,
ان کو یہ جھنڈا خود اتارنا چایئے تھا اگر وہ اپنے راہبر اور راہنما کی یاد گار پر قابض ملک کا جھنڈا لہرانے دیتے ہیں تو وہ کس آزادی اور راہبر اور راہنما کی بات کرتے ہیں اور نعرے بلند کرتے ہیں,
یہ سوچنا اور سوال کرنا تو حق ہے






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *