Main Menu

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کا وائس فار مسنگ پرسنز کے کیمپ کا اظہارِ یکجہتی کيليے دورہ

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان نے وائس فار مسنگ پرسن بلوچ/سندھی کے کیمپ کا اظہارِ یکجہتی کے لیے دورہ کيا۔ اپنے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوۓ کامريڈ سُلطان کا کہنا تھا کہ بلوچ سندھی مسنگ پرسنز کی بازیابی کی جدوجہد میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بلوچ و سندھی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کو طاقت سے زیادہ دیر تک روکا نہیں جا سکتا۔

کامریڈ سلطان اور ہانی بلوچ نے دوران گفتگو کہا کہ رياست جموں کشمير کے گرفتار صحافی تنویر احمد کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری کو بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ محکوم اقوام کی جدوجہد مشترکہ بنتی ہے، محکوم اقوام کی جدوجہد اپنے جوھر میں سامراج مخالف جدوجہد ہوتی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *