Main Menu

ہم نے مُلک کو کيا ديا، سوچیے گا ضرور ؛ تحرير: آفتاب خان

Spread the love

چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش ۔۔بجلی کی پانچ سو یونٹ کو 1500 یونٹ لکھنے والا میٹر ریڈر…خالص گوشت کے پیسے وصول کر کے ہڈیاں بھی ساتھ تول دینے والا قصائی…
خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا۰۰۰
گاڑی کے اوریجنل سپیئر پارٹس نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری….
بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او…
گھر بیٹھ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد و ملازم۔۔۔
کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار..
100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی….
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل…..
دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ..
آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی…
کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی ۰۰۰
دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار۰۰۰
ماں باپ کی عزت نیلام کرکےکئ لڑکوں کے ساتھ تعلقات رکهنے والی بیٹی …
ساری رات ننگا ناچ اور فحش فلمیں دیکھ کر فجر کو اللہ
اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان…
کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے…
ڈاکٹر بن کر لوگوں کی جانیں لینے والا عطائی
ٹیوشن کے گز سے ناپ کر تعلیم دینے والے اساتذہ
لاکهوں غبن کرکے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار…
ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب…
مسجد کے ممبر پر بیٹها ھوا بے عمل مولوی….
پوری رات دلالی کرکہ فاحشہ کو 30 ہزار میں 5 ہزار دینے والا منحوس دلال…
غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم
زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای…..
اور……
اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی…..

اور پھر ہم کہتے ہیں لیڈر چور ہیں، حکمران صحیح نہیں.. حکومت لوٹ مار کر رہی.. هرایک سمجهتا هے که اس ملک نے همیں کیا دیا هے کبهی هم نے اپنےاپنےضمیر میں جھانک کر سوچا هے که هم نے ملک کو کیا دیا هے؟






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *