Main Menu

بلوچستان : حفیظ اللہ کے جبری گمشدگی و قتل میں فوج کو بچایا گیا بلوچ کو مار دیا گیا، ڈاکٹر اللہ نذر

Spread the love

پونچھ ٹائمز ويب ڈيسک

بلوچ آزادی پسند اور بی ایل ایف کے رہنماڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ ترین ٹویٹ میں چار سال سے پاکستا نی فوج کے ہاتھوں لاپتہ حفیظ اللہ بلوچ کی لاش کی برآمدگی اور اس کے کمسن بچی ”مقدس بلوچ “ جو کہ اپنے والد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ میں اپنے دادی کے ہمراہ بیٹھی ہیں کے حوالے سے کہا ہے کہ ننھی سی مقدس نہیں جانتی تھی کہ پاکستانی فوج کو 6.8 ملین روپے کا تاوان ادا کرنے کے بعد بھی اس کے والد حفیظ اللہ مردہ پائے جائیں گے۔ بلوچی آن لائن اخبار روزنامہ سنگر کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ حفيظ اللہ کو بچانے کے لئے خاندان نے سب کچھ بیچ دیا، لیکن فوج نے میجر نوید کو جرم میں سزا کے لئے صرف ایک بیان جاری کیا۔

حفيظ اللہ کی بيٹی اپنی دادی کے ساتھ لاپتہ افراد بارے احتجاجی کيمپ ميں موجود ہے۔

اس طرح فوج کو بچایا گیا اور ایک بلوچ کو مار دیا گیا۔

واضع رہے کہ حفیظ اللہ کو پاکستانی فوج نے دالبندین سے 30اگست2016کوان کے گھر سے اٹھا کرلاپتہ کیا تھاجبکہ گذشتہ روز اس کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسے تین سال پہلے قتل کیا گیا تھا۔

بشکريہ روزنامہ سنگر آن لائن






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *