Main Menu

میرپور میں ان گنت زلزلے، حقائق کیا ہیں؟ تحریر: عدنان یونس

Spread the love

گزشتہ ۲۴ گھنٹوں میں میرپور میں ۳ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، میرپور شہر ایک متحرک فالٹ لائن (جہلم فالٹ) کے اوپر موجود ہے جو کھڑی شریف کے ملحقہ علاقے سے شروع ہوتی ہے اور میرپور شہر اور منگلا ڈیم کے درمیان سے گزرتی ہوئی کوہالہ مظفرآباد میں دوسری فالٹ کے ساتھ جڑتی ہے۔ یہ فالٹ لائن ۲۰۰۵ کے زلزلہ کے بعد متحرک ہوگئی تھی اور اس فالٹ لائن پر پہلا زلزلہ ۱۰ مارچ ۲۰۰۶ کو آیا تھا اور اس کے بعد ۲۴ ستمبر۲۰۱۹ کو اس فالٹ لائن میں ایک بڑا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ میں ۴۱ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اس بڑے زلزلے کے بعد ان گنت چھوٹے بڑے زلزلوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا جو تاحال جاری ہے اورمستقبل قریب میں کسی بڑے زلزلے کاخطرہ بھی موجود ہے۔
چونکہ منگلا ڈیم ایک متحرک فالٹ لائن پر موجود ہے اور منگلا ڈیم میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جس کا وزن لاکھوں ٹن ہے اور یہ وزن زیر زمین ٹیکٹونیکس پلیٹوں کے سرکنے کے عمل کو مزید تیز کر رہا ہے۔ ان تمام حقائق کی بنیاد پر یہ حدشہ ہے کہ منگلا ڈیم میرپور کے زلزلوں کا محرک ہوسکتا ہے۔
میرپور میں ان گنت اور مسلسل زلزلوں کے دوران ہم دوستوں نے میرپور بچاؤ کیمپین کا آغاز کیا تھا جس کے بنیادی دو مطالبات تھے۔
۱: میرپور اور اس کے گرد علاقوں کا غیر جانبدارنہ اور عالمی معیار کے مطابق جیالوجیکل سروے کروایا جائے ، اور سروے رپورٹ کو پبلک کر کے شہریوں کو زیر زمین حقائق سے آگاہ کیا جائے۔
۲: جب تک سروے نہیں ہوتا منگلا ڈیم کے پانی کا لیول ۱۱۹۰ فٹ تک لایا جائے جوکہ ابھی ۱۲۴۲ فٹ ہے۔
اور زلزلہ متاثرین کے حقوق کی بازیابی اور مزید زلزلوں کے پیش نظر ۲۴ ستمبر کو احتجاجی ریلی کا اعلان کیا۔
میرپور بچاؤ کیمپین ان بنیادی اور جائز مطالبات کو لے کرمیرپور کے محتلف سیکڑز میں احتجاجی میٹنگز کی جوکہ اب بھی جاری ہیں، شاپ ٹو شاپ پمفلٹ تقیسیم کیے جارہے ہیں اور بھرپور کیمپین جاری ہے۔
دوستو، ۲۴ ستمبر کو شام ۴ بجے ویو پوائنٹ سے ایک ریلی نکالی جائے گی، اس ریلی میں تمام اختلافات کو بالاتر رکھتے ہوئے شرکت کریں کیونکہ یہ شہریوں کی بقاء کا مسئلہ ہے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *