Main Menu

انقلابی تنظیم کی تعمیر پر سمجھوتہ کرنے والے باکردار ، دیانت دار نہیں ہو سکتے اور نہ ہی انقلابی و باشعور ؛ تحرير: کامریڈ رحیم خان

Spread the love

محکوم اور مظلوم عوام کو باشعور اور منظم کر کے ہی آزادی کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے اور عوام کو انقلاب سے گزار کر ہی ان کو اچھا مستقبل دیا جا سکتا ہے اور یہ کام ایک انقلابی تنظیم ہی کر سکتی ہے اور ایک انقلابی تنظیم کی تعمیر ایک مشکل, پیچیدہ, تھکا دینے والا کام ہے جو کہ بہت ہی صبر آزما اور حوصلے کا کام ہے۔ اس کام کا فریضہ وہ لوگ سرانجام نہیں دے سکتے جو مصلحت اور آزاد خیالی کا شکار ہوں
اور اس کام میں شخصیت پرستی، انفرادیت پسندی، اقربا پروری اور ذاتی پسند, نہ پسند جیسی بیہودہ روایات اور عمل کی تو بلکل بھی گنجائش نہیں اور اس کام سے جڑے لوگ جب تک صیح کو صیح اور غلط کو غلط نہیں کہتے وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اس کے ساتھ جو اہم بات جڑی ہے وہ ہے دلیل۔ جو خوائش اور جذبوں کو اپنے تابع رکھتے ہوۓ اگے بڑھتی ہے اور راہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے ۔
اس لئے اجتماعی مفاد اور اجتماعیت کا تقاضا ہے کہ نظریے اصول اور دلیل کے ساتھ کھڑا ہوا جاۓ نہ کہ کسی فرد تنظیمی دھڑے کے ساتھ اور نہ ہی پارٹی عہدے کے حصول کے لئے کسی ایسے فرد کی بے اصولی و نظریاتی انحراف کے ساتھ کھڑا ہوا جاۓ جو اپنی چالاکی اور چالبازی سے وقتی طور پر تنظیم میں زیادہ اثر رسوخ رکھتا ہو اور تنظیمی عہدوں کی تقسیم کار میں ذاتی وفاداروں کو فائدہ پہنچانے میں سرگرمی دیکھاتا ہو اور کامیاب ہوتا آیا ہو۔ تا کہ اس کا اثر رسوخ تنظیم میں قائم رہے اور تنظیم اس کی خوائش اور ضرورت کے تحت کام کرتی رہے۔
اس لئے تنظیم کی تعمیر سب سے پہلے ناقابل مصلحت آزاد خیالی سے پاک کردار کا تقاضا کرتی ہے ۔
اس لئے جب تک انقلابی تنظیم کی تعمیر میں سرگرم عمل کارکنان عوام نظریہ اور تنظیم کے مفاد کے لئے اصولوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے وہ انقلابی تنظیم تعمیر نہیں کر سکیں گے چاہے وہ دسیوں لاکھ لوگوں کا اجتماع کر لیں اور اپنے لاکھوں چاہنے والے پیدا کر لیں۔
دس بیدار ،منظم، پیشہ ور،وقف شدہ انقلابیوں کی اجتماعی مقصد اور ہدف کے لئے ایکتا اور اگٹھ کی طاقت ہزاروں لاکھوں کے برابر کی ہوتی ہے ۔
منظم باشعور عوام اور انقلابی تنظیم کو کوئی فوج کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی

اُٹھو تم سب جو غلام نہيں ہو گے !!






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *