“ہماری ساکھ متاثر ہوئ” ؛ تحرير: نثار باغی
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور اس کے ملازم اور چاپلوس آزاد کشمیر کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ راجہ تنویر احمد صاحب کی جھنڈا اتارنے والی ویڈیو ہندوستان کے چینل نے چلائی جس سے ہمارا اور ہمارے اداروں کا ساکھ متاثر ہوئی میں پوچھنا چاہتا ہوں ان دلالوں ان کے آقاؤں سے کے اس وقت آپ کی ساکھ کہاں تھی جب ڈھاکہ کی گلیوں میں اور پلٹن کے میدان میں آپ کی پتلونیں اتری تھی تب ساکھ کیوں متاثر نہ ہوئی جب آپ کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا چیف ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے چیف سے مل کر کتاب لیکھ رہا تھا اور اپنی اور اپنے ادارے کے پسندیدہ مشروبات اور شباب کی کہانیاں لیکھ رہا تھا تب آپ کی ساکھ کہاں تھی جب آپ کا سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہندستان میں بیٹھ کر کہتا تھا کہ کارگل پر فوج نے حملہ کر کے ہندستان کی پیٹھ پر وار کیا جس کی میں مذمت کرتا ہوں تب آپ کی ساکھ کہاں تھی جب موجودہ وزیراعظم عمران خان ہندستان کے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کہتا تھا کہ پاکستان میں فوج کتے کو لا کر اقتدار میں بیٹھا دیتی ہے تب آپ کی ساکھ کہاں تھی جب آپ کے بہادر جنرل سری لنکا میں ہندوستان کے جرنیلوں سے مل کر شراب اور شباب کے نشے میں جھوم رہے تھے تب آپ کی ساکھ کہاں تھی جب اجمل قصاب کے خلاف پنجاب مین دہشت گردی کا مقدمہ کاٹا گیا تب آپ کی ساکھ کہاں تھی جب امریکہ آکر ایبٹ آباد سے اسامہ اوٹھا کر لے گیا تب آپ کی ساکھ کہاں تھی جب آپ کے جنرل باجوے کی کرپشن کی داستان ہندوستان سمیت پوری دنیا کے انٹر نیشنل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تب آپ کی ساکھ کہاں تھی جو تنویر احمد صاحب کے جھنڈا اتارنے سے خراب ہوگئی ہوش کے ناخن لو ورنہ تمارا وہی حال کریں گے جو بنگالیوں نے پلٹن کے میدان میں کیا تھا ۔
تم میری ریاست پر ناجائز قابض ہو اگر جھنڈے لہرانے کا اتنا ہی شوق ہے تو مظفرآباد میں اپنا سفارتخانہ کھولو اور اس پر جتنا مرضی بڑا جھنڈا لگاو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اس طرح چوروں کی طرح رات کے اندھیرے میں لگاو گے تو تنویر احمد جیسے اس دھرتی کے غیرت مند بیٹے انہیں دن کی روشنی میں اتار کر تمہارے منہ پر ماریں گے امید ہے سمجھ جاو گے ۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More