عوام میں شعوری بیداری پیدا کرنے کی جدوجہد کھبی رائیگاں نہیں جاتی، رحيم خان
عوام میں شعوری بیداری پیدا کرنے کی جدوجہد کھبی رائیگاں نہیں جاتی ۔ تنویر احمد کی حق آزادی, حق ملکیت اور حق حاکمیت کی جدوجہد ایک امید اور حوصلے کی نوید ہے اور جو لوگ عوام کی شعوری بیداری کے لئے بول رہے ہیں لکھ رہے ہیں اور آواز بلند کر رہے ہیں ان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی, عوام میں پیدا ہونے والی شعوری بیداری انہیں اپنے حق کے لئے سڑکوں اور میدانوں میں لے آئے گی اور عوام کا شعور فیشنی اخباری خبروں والی قیادت کو پیچھے دھکیل دے گا, جن لوگوں کی سیاست ہمیشہ ایشوز کی پیروی کرتی اور ان کے پیچھے بھاگتی رہتی ہے اور خود کو صرف ایونٹ مینجمنٹ تک محدود رکھتی ہے ان سے کسی انقلابی عمل کی توقع نہیں کی جانی چائیے , باشعور سیاسی کارکنان کا فرض ہے کہ وہ کھبی بھی ان لوگوں کے ہاتھ میں قیادت نہ دیں جو بروقت عوام کی راہنمائی کرنے میں مسلسل ناکام آتے آ رہے ہوں ۔
باشعور سیاسی کارکنان پر یہ تاریخی فریضہ ہے کے وہ پارٹی آفسز کے لئے ان لوگوں کو چنیں جن میں عوام اور قوم کے لئے جنگ لڑنے کی نیت کے ساتھ اپنے مادی اور معروضی حالات کی سمجھ بھی ہو اور تنظیمی آفس چلانے کی اہلیت اور صلاحیت بھی , جب تک اخباری بیانات اور فوٹو سیشن کے لئے تنظیمیں, پارٹی عہدے بانٹتی رہیں گی وہ عوام کی فکری راہنمائی کے ساتھ تنظیمی راہنمائی بھی نہیں کر سکیں گی, اس لئے عوام میں شعوری بیداری کے ساتھ, سیاسی کارکنان کی تربیت کرنا بھی انقلابی سائنسی تنظیموں کے بنیادی فریضے میں آتا ہے تا کے ان میں اہلیت اور استعداد کے ساتھ صلاحیت بڑھے جس سے وہ عوام کی راہنمائی کا عظیم فریضہ سرانجام دے سکیں ۔
اٹھو تم سب جو غلام نہیں ہو گے !
Related News
سری لنکا میں سوشلسٹ صدر منتخب ساوتھ ایشیا میں نئی انقلابی لہر تحریر: پرویز فتح ۔ لیڈز، برطانیہ
Spread the loveسامراج تسلط سے تنگ اور آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہوئےRead More
بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر
Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More