Main Menu

باغ: کامريڈ آفتاب کی برسی کا انعقاد، عوام گماشتہ حکمرانوں سے حساب لينے و حقوق کيليے منظم ہوں، جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی

Spread the love


باغ(پونچھ ٹائمز) پاکستانی زيرِ انتظام کشمير کے ضلع باغ ميں جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے سابق مرکزی جنرل سيکرٹری کامريڈ آفتاب احمد کی دوسری برسی انقلابی جذبے کے ساتھ منائ گئ۔ کامریڈ آفتاب احمد کی جدوجہد کو خراج پیش کیا گيا اور ان کی قلمی، سیاسی و نظریاتی خدمات کو زیرِ بحث لایا گیا۔

تقريب سے جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی کے ضلعی صدر عمرحیات، ساجد کبیر، سائرس خلیل، بینش، شمائیلہ، ظہیر کاشر، شہزاد حسرت، محمد الیاس، مراد، مزمل اور دیگر نے خطاب کيا۔ مقررين کا کہنا تھا کہ کامريڈ آفتاب ايک عظيم جہت کار تھے جنہوں نے گماشتہ حکمران طبقے اور عوام کے درميان موجود تضاد کو گہرا کرنے اور عوام کو منظم کرنے کے لئے قلمی اور عملی خدمات سرانجام ديں۔ مقررين کا کہنا تھا کہ
گماشتہ حکمرانوں کے لیے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، عوامی بنیادوں پر ہر میدان میں ٹف ٹائم دیں گے۔الیکشن 2021 کو لیکر واضح اور ٹھوس موقف عوام میں لے جائیں گے۔

مقررين نے کہا کہ موجودہ وقت میں عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے منظم ہونا ہو گا، گماشتہ حکمران عوام کو بیووقوف بنانے کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں، اب کی بار عوام ان حکمرانوں کا محاسبہ کریں۔

رائنماؤں نے کہا کہ آفتاب احمد کے نظریاتی راستے پر چلتے ہوۓ گماشتہ حکمرانوں کے ساتھ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے اور عوام گماشتہ حکمرانوں کا محاسبہ کرتے ہوۓ ستر سالہ مسائل بیروزگاری، لاعلاجی، غربت جہالت اور استحصال کا حساب لیں۔ عوام کی اجیرن زندگیاں بنیادی اور جمہوری حقوق پر منظم ہونے کا تقاضا کرتی ہیں، قومی و طبقاتی غلامی کو ختم کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ جموں کشمير پيپلز نيشنل پارٹی عوام کی طاقت پر يقين رکھتی ہے اور جموں کشمير کی قومی آزادی و سوشلسٹ سماج کے قيام کی جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ ايک انسانی سماج کا ی تشکيل کا خواب شرمندہِ تعبير کيا جا سکے۔






Related News

.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے

Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More

پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت

Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *