Main Menu

سقوط ڈھاکہ کیا ہے اور سقوط کشمیر کیا ؟ تحرير: رحيم خان

Spread the love


جموں کشمیر ١٩٤٧ میں دو ملکوں کے قبضے میں جانے کے بعد سے ایک ملک کے طور پر بحالی اور آزادی کی راہ دیکھ رہا ہے اور قابض ملک اس کو آپس میں تقسیم کر کے ہڑپ کرنا چاہا رہے ہیں, عوام کی اکثریت آزادی کی جانب جانے والی درست راہ کو پہچاننے میں آج تک ناکام رہی ہے, قابضین پروپگنڈا کے ذریعے عوام کو مسلسل گمراہ اور ابہام کا شکار کرنے میں لگے ہوۓ ہیں لیکن ان کے پروپگنڈا کے باوجود لوگوں میں اپنی ریاست کی بحالی کی تڑپ اور آزادی کے لئے قربانی کا جذبہ طاقت پکڑتا جا رہا ہے,

عوام ریاست کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لئے درست راہ پر چلنا شروع ہو گئے ییں , بڑھتا ہوا عوامی قومی شعور جموں کشمیر کے باشعور لوگوں اور آزادی پسندوں کی طاقت کو توانا کر رہا ہے, قابضین کا پروپگنڈا اور منافقت ناکام ہو رہی ہے, کچھ لوگ پانچ اگست ٢٠١٩ کے بھارتی اقدامات کو سقوط ڈھاکہ کہہ کر سقوط کشمیر کا نام دے کر اپنے نظریاتی دیوالیہ پن کا اظہار کر رہے ہیں, وہ جو بنگلادیش کے وسائل اختیارات اور حقوق پر قبضہ کر کے عوام کو اقتدار دینے سے انکار کرتے تھے وہ کس منہ سے بنگلہ دیش کی آزادی کو جادثہ یا سقوط ڈھاکہ قرار دیتے ہیں, جموں کشمیر کے آزادی پسند اور باشعور شہری بنگلہ دیش کے آزادی پسندوں کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں اور وہاں کے عوام کی جیت کے اپنی جیت سمجھتے ہیں وہ جو جموں کشمیر کو فتح کرنے کے نام پر عوام کو مذہبی دہشت گردی کے نام پر قتل کروا رہے تھے تا کہ حقیقی آزادی کے راستے میں بندھ بندھا جاۓ, پانچ اگست کے بھارتی اقدامات ان کی ملی بھگت کی وجہ سے ہوۓ ہیں, اب ان کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے, جموں کشمیر کے عوام کی جدوجہد ایک آزاد جموں کشمیر کے لئے ہے جو ایک نا قابل تقسیم وحدت ہے, اس کو مستقل بنیادوں پر تقسیم کرنے والے اور تقسیم کے حق میں نعرہ لگانے والے جموں کشمیر کے عوام کے دشمن ہیں, اور ان کی شکست تک عوام کی جدوجہد جاری رہے گی
سقوط کشمیر سے ان کی مراد جو بھی ہو ,جموں کشمیر کے عوام اپنی ملک کی بحالی اور آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
اٹھو تم سب جو, غلام نہیں ہو گے!!






Related News

بنگلہ دیش کی صورتحال: بغاوت اور اس کے بعد۔۔۔ بدرالدین عمر

Spread the love(بدرالدین عمر بنگلہ دیش اور برصغیر کے ممتاز کمیونسٹ رہنما ہیں۔ وہ بنگلہRead More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *