جے کے پی اين پی ضلع باغ کا اجلاس ، کامريڈ آفتاب کی برسی انقلابی جذبے سے منانے کا اعلان
باغ (ويب ڈيسک) مورخہ 28 جولائ کو پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل کامریڈ آفتاب کی برسی انقلابی جذبے کیساتھ بنائیں گے،اس موقع پر تربیتی نشیست منعقد کی جاۓ گی۔
راولاکوٹ میں آزادی پسندؤں پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔
یونیورسٹی طلباء کے مطالبات اور تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ کا اجلاس زیرِ صدارت ضلعی صدر عمر حیات منعقد ہوا،مورخہ 28 جولائی کو کامریڈ آفتاب احمد کی برسی کے موقع پر تربیتی نشیست منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں راولاکوٹ میں آزادی پسندوں کے پر امن احتجاجی جلوس پر ریاست کی پشت پناہی میں قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہوۓ دہشت گرد عناصر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا،آزادی راۓ عوام کا جمہوری حق ہے،آزادی اور نجات کی آواز کو بازور طاقت دبانہ ناممکن ہے،یہ اوچھے ہتھکنڈۓ ریاست کی پشت پنائی میں ہو رہے ہیں،بیرونی قبضہ اور ریاستی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل ميڈيا رپورٹس کے مطابق جے کے پی اين پی ضلع باغ کے رہنماؤں عمرحیات،ساجد کبیر،ظہیر کاشر و ديگر نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء کی جدوجہد تحریک اور مطالبات کی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی غیر مشروط حمایت کرتی ہے،ریاست عوام سے ٹیکسوں کی وصولی کے باوجود تعلیم،صحت،روزگار اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتیں دینے سے قاصر ہے،اور اوپر سے طلباء پر زائد فیسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے،مفت معیاری تعلیم طلباء کا حق ہے کوٸی بھیک نہیں طلباء کو اس حق کے لیے منظم آواز بلند کرنا ہو گی،اجلاس میں الیکشن 2021 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ ہوۓ رہنماٶں نے کہا کہ گماشتہ حکمران عوام کو بیووقوف بنانے کے لیے 5 سال بعد ایک بار پھر نکل چکے ہیں کالے پائپ اور آدھا کلو میٹر سڑک کے منصوبے لیکر، اب کی بار عوام کو ان گماشتہ اور قابض کے سہولت کار حکمرانوں سے 74 سال کا حساب لینا چاہیے،جب تک عوام ان حکمرانوں کا محاسبہ نہیں کرتے مسائل سے نکلنا ممکن نہیں ہے۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More