آزادی پسندوں کا دھرنا کامياب، جے کے پی پی کے سترہ کارکنوں کيخلاف مقدمہ درج، ہماری لڑائ معذوروں کے خلاف نہيں قابضين کے خلاف ہے،صغير ايڈووکيٹ
راولاکوٹ(پونچھ ٹائمز) آزادی پسندوں کا دو روز سے جاری دھرنا باآخر کامياب ہوا اور دی گئ درخواست کے مندرجات کے تحت جموں کشمير پيپلز پارٹی کے سترہ کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر ليا گيا۔ تفصيلات کے مطابق 19 جولائ کو راولاکوٹ ميں آزادی پسندوں پہ قاتلانہ حملے کے خلاف آزادی پسند سراپا احتجاج تھے۔ راولاکوٹ ميں ہونيوالا احتجاجی مظاہرہ عوامی ايکشن کميٹی کے فيصلے کے بعد دھرنے ميں تبديل ہو گيا جو کہ آج دو روز بعد اختتام پذير ہُوا۔ جموں کشمير پيپلز پارٹی کے سترہ کارکنان سياب شريف ، نويد حيات، شاہد ہارون، خالد محمود، رضوان خادم، زاہد اختر ، حماد يوسف ، جمال رحيم، بلال شکيل، اعتراز امتياز، وقاص انور، مصطفیٰ حيات، ظہور اکرم ، شاہد اختر، شہزاد انور، ياسر اسحاق اور حيدر رحيم و ديگر کے خلاف ايف آئ درج کر لی گئ۔ جلوس ممبر قانون ساز اسمبلی حسن ابراہيم کی قيادت ميں تھا ايف آئ آر کا متن۔ ايف آئ آر زير دفعات 337A/147، 148/149 درج کر لی گئ۔
ايف آئ آر کے بعد مقبول بٹ شہيد چوک ميں آزادی پسندوں کا جلسہ ہوا جہاں مقررين نے خطاب کيا۔ جموں کشمير لبريشن فرنٹ کے چيئرمين سردار صغير ايڈووکيٹ نے اپنے خطاب کے دوران تمام آزادی پسندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کاش مقبول بٹ کی قبر يہاں ہوتی تو يہ پروگرام انکی قبر پہ کرتے مگر افسوس کہ وہ تاحال ہماری پہنچ سے دور تہاڑ جيل ميں ہے۔ انہوں نے کہا کہ يہ مقبول بٹ کے ماننے والوں کی فتح ہے۔ ہماری لڑائ جے کے پی پی کے ساتھ نہيں اور نہ ہی کسی دوسرے بيساکھيوں کے سہارے کی تلاش کرنے والے، سہولتکار، غدار يا تنخواہ دار کے خلاف نہيں بلکہ ہماری لڑائ قابضين کے خلاف ہے۔ ايف آئ آر کے اندراج ميں تاخير اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے ، حکومت اور افسران يرغمال بنے ہوۓ ہيں۔ انہوں نے اس بات پہ زور ديا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد پوليس کو قانون کے مطابق جلد کاروائ کرنی ہو گی۔ عوامی ايکشن کميٹی جو فيصلہ کرے گی ہم اُنکے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے بيرون ملک رياستی شہريوں کا دھرنے بارے حمائت پر شکريہ ادا کيا۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More