باغ: کلساں رتنوئ ميں سڑک کی تعمير کيخلاف سازشيں مُسترد، عوام کا اجتماعی مفاد کے لئے ايکا
باغ(ويب ڈيسک) پاکستانی زير انتظام کشمير ميں ضلع باغ کے گاؤں کلساں رتنوئی کے عوام نے سڑک کی تعمیر کے خلاف سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے اجتماعی کاموں کے لئے ایکا کرلیا، وزیر حکومت کی طرف سے کلساں رتنوئی گاوں میں پختہ سڑک کی تعمیر کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اس کے لئے کلساں کے تمام لوگ متحد ہیں اس سڑک کی راہ ہموار کرنے کیلئے لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت سڑک کی کٹائی شروع کر دی ہے جو لوگ اس منصوبے کو ناکام کرنے کی سازش کر رہے تھے اس کو عوام نے مسترد کر دیاہے ان خیالات کا اظہار سردار شہزاد خان، سردار اخمد خان،حاجی ممتاز، سردار داود،باغ حسین خان،نعمان احمد، کلیم اللہ،اسرار احمد، محمد واصف الطاف،فرقانشہزاد،علی افسر، آفتاب خان، ادریس خان،معروف خان، ساجد نزیر، ارشد خان،اعظم خان، انور خان،نزیر حسین، محمود خان،اسد اللہ، اور دیگر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا معززین علاقہ نے صحافیوں کو کلساں گاوں کی اصل صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے تفصیلی دورہ کروا کر انھیں اصل صورتحال پر بریفنگ دی اس موقع پر سردار شہزاد نے کہا کہ ماضی میں اس گاوں کے ایک کونے سے سڑک نکالی گئی جو سربگلہ جاری ہے جس کا اہلیاں کلساں کو کوئی فائدہ نہیں لئے گاوں کے معززین نے مشاورتکے بعد دوسری جگہ سے سڑک کا کام شروع کیا دو دن کے بعد چند شر پسند عناصر نے اس کے خلاف سٹے جاری کروا دیا لیکن اہل علاقہ نے ایک بار پھر متبادل جگہ سے سڑک کا کام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کردیا اس سڑک سے پورے کلساں گاوں کے ہزاروں افرادمستفید ہوں گے او ر وزیرحکومت سردار میر اکبر خان کی کاوشوں سے یہ پختہ بھی ہوجائے گی سردار شہزاد نے بتایا کی اس سڑک کے حوالے سے گزشتہ دنوں جن لوگوں نے میڈیا کو پر منفی پروپیگنڈا کیا اور جھوٹے کیس کروائے ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا حق محفوط رکھتے ہیں اہل علاقہ نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی سازش کو کامیان نہیں ہونے دیں گے جو ہمارے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچائے،ہم ایسے تمام منفی ہھتکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں جو کلساں کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ پید اکرتے ہیں۔
Related News
.ریاست جموں کشمیر تحلیل ہورہی ہے
Spread the loveتحریر خان شمیم انیس سو سینتالیس کی تقسیم برصغیر کے منحوس سائے آسیبRead More
پوليس گردی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی باغ کا احتجاجی مظاہرہ ، رياستی بربريت کی شديد مذمت
Spread the loveباغ، پونچھ ٹائمز پاکستانی زير انتظام جموں کشمير کے ضلع باغ ميں عوامیRead More